(مکروہ اور مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مکروہ اور مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی میں کیا فرق ہے؟ المستفتی:۔ محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
مکروہ کے معانی ناپسندیدہ،بدنما،بھونڈا نفرت انگیزوغیرہ۔ (فیرزاللغات صفحہ۱۲۷۷)
اب مکروہ سے مراد یا تو تنزیہی ہوتاہے یاتحریمی،، مکروہ تحریمی جس کی ممانعت دلیل ظنّی سے لزوماثابت ہو، یہ واجب کہ مقابل ہوتاہے اس کے کرنے سے عبادت ناقص ہو جاتی ہے اور کرنے والاگناہ گار ہوتا ہے اگرچہ اس کا گناہ حرام سے کم ہے چند بار اس کا ارتکاب گناہ کبیرہ ہے۔
مکروہ تنزیہی وہ عمل جس کاکرناشرع کو ناپسندہومگرنہ اس حدتک کہ اس پرعذاب کی وعید ہو۔یہ سنت غیرمؤکدہ کے مقابل ہے ۔(بہارشریعت حصہ دوم صفحہ ۲۸۳تا۲۸۴ ناشرمکتبۃالمدینۃ دہلی )واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
عبیداللہ بریلوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
ماشاءاللہ 🌷
ReplyDeleteماشاءاللہ
ReplyDeleteماشاءاللہ
ReplyDeleteماشاءاللہ بہت خوب
ReplyDeleteجزاک اللہ
ReplyDeleteآپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔