AD Banner

(کیاتکبیرتشریق عورتوں پربھی واجب ہے؟)

 (کیاتکبیرتشریق عورتوں پربھی واجب ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ کیاتکبیر تشریق کہنا عورت پر بھی واجب ہے؟

 المستفتی:۔محمد علی کانپور

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

   حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ عورتوں پر تکبیر تشریق واجب نہیںاگرچہ جماعت سے نماز پڑھیں ہاں اگر مرد کے پیچھے عورت نے پڑھی اور امام نے اس کے امام ہونے کی نیت بھی کی تو عورت پر بھی تکبیر تشریق واجب ہے مگر آہستہ کہے۔( بہارشریعت حصہ ۴؍ص ۷۸۵؍ناشرمکتبہ المدینہ دہلی)

  عورت پر تکبیر جب واجب ہوگی جب مذکورہ  شرط پائی جائے گی مگر اس دور میں عورتیں اپنے گھروں میں اکیلے نماز پڑھتی ہیں لہذا ان پر واجب نہیں البتہ مستحب ہے ۔و اللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ 

عبید اللہ رضوی بریلوی 


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad