AD Banner

(حالت نماز میں ایک ہی رکن میں دو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ دیا تو؟)

 (حالت نماز میں ایک ہی رکن میں دو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ دیا تو؟)

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص ایک رکعت میں دو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ دے تو کیا حکم ہے؟ 

 المستفتی:محمّد اشرف ضلع بستی پوپی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

   سہواً ایک رکعت میں سورت ملانے سے قبل دوبار سورہ فاتحہ پڑھنے سے سجدۂ سہو لازم ہے اور اگر قصداً پڑھا تو نماز جاتی رہی کہ سورہ سے پہلے ایک بار فاتحہ پڑھنا واجب ہے۔جیسا کہ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مفتی الحاج الشاہ امجد علی اعظمی ربہ القوی واجبات نماز میں تحریرفرماتے ہیں کہ ہررکعت میں سورہ سے پہلے ایک ہی بار الحمدپڑھنا یعنی سورہ فاتحہ پڑھنا (الدرمختار وردالمحتار کتاب الصلاۃ باب صفت الصلاۃ مطلب واجبات صلاۃ ج اول ص ۱۸۴  ۲۰۳ وغیرھما بحوالہ بہارشریعت ج اول صفحہ ۷۱۵؃ واجب نمبر ۱۵)

  ہاں اگر سورہ ملانے کے بعد سورہ فاتحہ پڑھا تو سجدۂ سہو واجب نہیں جیسا کہ بہار شریعت میں فتاوی ہندیہ کے حوالہ سے ہے الحمدکے بعد سورہ پڑھی اسکے بعد پھر الحمد پڑھی تو سجدہ سہو واجب نہیں۔ (فتاوی ھندیہ کتاب الصلاۃ باب الثانی عشرفی سجودالسھو  ج اول ص ۱۲۶وبہارشریعت ج اول ص ۷۱۱ سجدہ سہوکابیان )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ 

 محمد جوادالقادری واحدی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad