(فجر کی نماز نہ پڑھنے والے جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ جو فجر کی نماز نہیں پڑھتے ان کی جمعہ کی نماز نہیں ہوتی ہے قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی:۔ اشتیاق احمد خان نگڑی پونہ مہاراشٹر
وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جو صاحب ترتیب نہیں ہے یعنی جس کے ذمہ پانچ نمازوں سے زیادہ قضا جمع ہوگئی ہوں اس کی نماز ہوجائے گی اگر چہ ادا کرتے کرتے اب کم باقی ہوں،اور اگر صاحب ترتیب ہے تو جب تک صبح کی نماز نہ پڑھ لے جمعہ نہ ہوگا. (فتاوی رضویہ جلد ۸ ص ۲۷)
ہاں اگر صاحب ترتیب تھا لیکن اسے یاد نہ رہا اور جمعہ پڑھ لیا تو نماز ہوگئی دہرانا ضروری نہیں جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ :اگر بھولنے یا تنگی وقت کے سبب ترتیب ساقط ہوگئی تو وہ بھی عود نہ کرے گی مثلا بھول کر نماز پڑھ لی اب یاد آیا تو نماز کا اعادہ نہیں اگرچہ وقت میں بہت کچھ گنجائش ہو۔(ج ۴ص ۵۵) واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔