AD Banner

(جس کی نماز فجر قضا ہوگئی ہوکیا وہ جمعہ وعیدکی نمازپڑھ سکتا ہے؟)

 (جس کی نماز فجر قضا ہوگئی ہوکیا وہ جمعہ وعیدکی نمازپڑھ سکتا ہے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو فجر کی نماز نہیں پڑھتے کیا ان کی جمعہ وعیدین کی نماز نہیں ہوتی ہے؟ قرآن وحدیث کے حوالے سے جواب عنایت فرمائیں۔  

المستفتی:۔اشتیاق احمد خان نگڑی پونہ مہاراشٹر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

   جو صاحب ترتیب نہیں ہے یعنی جس کے ذمہ پانچ نمازوں سے زیادہ قضا جمع ہوگئی ہو ں اس کی نماز ہوجائے گی اگر چہ ادا کرتے کرتے اب کم باقی ہوں،اور اگر صاحب ترتیب ہے تو جب تک صبح کی نماز نہ پڑھ لے جمعہ نہ ہوگا۔(فتاوی رضویہ جلد ۸ ص۱۶۴؍دعوت اسلا می )

  ہاں اگر صاحب ترتیب تھا لیکن اسے یاد نہ رہا اور جمعہ پڑھ لیا تو نماز ہوگئی دہرانا ضروری نہیں جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ اگر بھولنے یا تنگی وقت کے سبب ترتیب ساقط ہوگئی تو وہ بھی عود نہ کرے گی مثلا بھول کر نماز پڑھ لی اب یاد آیا تو نماز کا اعادہ نہیں اگرچہ وقت میں بہت کچھ گنجائش ہو۔(بہار شریعت حصہ ۴) واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ

فقیر تاج محمد قادری واحدی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad