AD Banner

(دیہات میں جمعہ کیوں جائز نہیں ہے ؟ )

 (دیہات میں جمعہ کیوں جائز نہیں ہے ؟ )

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ دیہات میں جمعہ جائز کیوں نہیں ہے؟ اس پر کوئی حدیث شریف پیش فرمائیں۔ 

المستفتی:۔حکیم صبغت اللہ فیضی

وعلیکم السلام ور حمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

  کیونکہ وہ گاؤں ہے شہر نہیں حدیث شریف میں ہے: قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم  خمسۃ لا جمعۃعلیھم المراۃ والمسافر والعبد الصبی واھل البادیۃیعنی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ لوگوں پر جمعہ(واجب) نہیں، عورت، مسافر ،غلام، بچے اور گاؤں والےپر۔(طبرانی شریف۷۲)

    دوسری حدیث میں ہے: لا جمعۃ ولا تشریق الافی مصر جامع یعنی، جمعہ اور تشریق نہیں ہے مگر شہر میں۔(بیہقی شریف کتاب الجمعۃ ۱۶۹)

   ائمہ احناف نے ان احادیث کریمہ کی روشنی میں فرمایا کہ دیہات میں نماز جمعہ جائز نہیں ہے۔و اللہ تعالی اعلم بالصواب 

نوٹ:۔ مزید معلومات کے لئے دیکھیں بہار شریعت ح۳؍ جمعہ کا بیان۔

کتبہ 

فقیر محمد علی قادری واحدی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad