( کیاپانچ آدمی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ کیاپانچ آدمی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے؟
المستفتی:۔محمد شمشیر رضا نوری سیوان
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز جمعہ کے لئے جماعت شرط ہے امام کے علاوہ کم سے کم تین آدمی ہوں اور اگر اس سے کم ہیں تو جمعہ نہیں ہوگا جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جماعت یعنی امام کے علاوہ کم سے کم تین مردہوں۔اگر تین غلام یا مسافر یا بیمار یا گونگے یا ان پڑھ مقتدی ہوں تو جمعہ ہوجائے گا۔(بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ۸۷)
نماز جمعہ پر پابندی نہیں ہے بلکہ بھیڑ بھاڑ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تو اس صورت میں اپنے اپنے گھروں پر تنہا تنہا ظہر کی نماز پڑھ لیں اور مسجد میں امام مع تین مقتدی حاضر ہوجائیں تاکہ جمعہ بھی قائم رہے اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے مگر یاد رہے کہ اس سے پہلے ہی مقتدیوں کو سمجھا دیا جائے اور بوقت نماز کسی کو منع نہ کیا جائے نہ دروازہ بند کیا جائے ورنہ کسی کی نماز نہ ہوگی کیونکہ اذن عام شرط ہے۔واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد الطاف حسین قادری
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔