(غیر معذور بیٹھ کر نفل پڑھ سکتا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص تندرست ہو اور اٹھنے بیٹھنے میں دقت نہ ہو تو کیا وہ نفل نماز بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے ؟
المستفتی:۔ محمد شفیق احمد
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
تندرست ہویا کمزور نفل نماز بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے مگر کھڑے ہوکر پڑھنے میں دوگنا ثواب ہے ۔ فتاویٰ فیض الرسول میں ہے : نفل نمازیں بیٹھ کرپڑھی جاسکتی ہیں مگر کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے اس لئے کہ کھڑے ہوکر پڑھنے میں بیٹھ کر پڑھنے سے دوگنا ثواب ہے اور وتر کے بعد جو دورکعت پڑھی جاتی ہے اس کے لئے بھی یہی حکم ہے کہ کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے ۔( فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ۲۴۰)
تفہیم المسائل میں ہے: نوافل میں قیام فرض نہیں ہے البتہ کھڑے ہوکر نفل پڑھنا افضل ہے اور بیٹھ کر نفل پڑھنے کے مقابل میں اس ثواب دوگنا ہے تاہم نوافل بلا عذر بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ، بس ثواب میں کمی ہوگی یعنی قیام کے بنسبت نصف ثواب ملے گا ، بعض لوگ قدر ت واستطاعت کے باوجود بیٹھ کر نوافل پڑھتے ہیں خاص طور پر عشاء کے بعد کے دو نوافل اور دلیل کے طور پر یہ کہتے ہیں کہ حضور ﷺ نے بیٹھ کر نوافل پڑھے تھے یہ استدلال غلط ہے حضور ﷺ کا بیٹھ کر نوافل پڑھنا آپ کی خصوصیات میں سے ہے اور آپ کے ثواب میں بھی کمی نہیں ہوتی تھی ۔( تفہیم المسائل ، جلد اول صفحہ ۱۱۵) واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
غلام محمد صدیقی فیضی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔