(فجر کے بعد فوراعید کی نماز ہو گی یانہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا ہم لوگ فجر کی نماز پڑھنے کے تھوڑی ہی دیر بعد عید کی نماز پڑھیں تو عید کی نماز ہوگی کہ نہیں؟
المستفتی:۔عارف بھاگلپور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز فجر کے فوراً بعدعید الفطر کی نماز نہ ہو گی کہ عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے بعد پڑھنا چاہئے نماز فجر کے بعد اتنا انتظار کریں کہ بقدرِ ایک نیزہ آفتاب بلند ہوجائے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ عیدین کی نماز کے وقت بارے میں تحریر فرماتے ہیں کہ نماز کا وقت بقدر ایک نیزہ آفتاب بلند ہونے سے ضحوہ کبریٰ یعنی نصف النہار شرعی تک ہے مگر عید الفطر میں دیر کرنا اور عیدالاضحی جلد پڑھ لینا مستحب ہے اور سلام پھیرنے کے پہلے زوال ہوگیا ہو تو نماز جاتی رہی۔(بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر۹۴)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد الطاف حسین قادری
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔