(مسافر قصر کب کرے)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ق برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میں جہاں پر تھا وہاں سے ۱۰۰؍کلو میٹر دور ہوں اسٹیشن پرتو یہاں پر نماز کیسے پڑھو ں؟قصر کرو ں کہ نہیں؟ اور گھر پہونچ کر کس طرح پڑھوں جب کہ گھر پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ ہے؟ المستفتی:۔ محمد سرفراز قادری ایم پی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
آپ پرقصرواجب ہے یعنی ظہر،عصر،عشاء کی چاررکعت والی فرض نماز کو دوپڑھیں کیونکہ مسافرکےحق میں دوہی رکعت پوری نماز ہےاگر قصداً چاررکعت پڑھےتوگناہ گار ومستحق نار ہونگے ۔ (ماخوذ ازبہار شریعت مسافر کا بیان)
جب مسافراپنی بستی میں پہونچ جائے تووہ مسافرنہ رہااب پوری نمازپڑھےاگر چہ پندرہ دن سے کم ٹھہر نے کاارادہ ہو۔واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد ابراہیم خاں امجدی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔