AD Banner

(کیاعصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟)

 (کیاعصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید کی نماز ظہر قضا ہے اب عصر میں اس وقت حاضر ہوا کہ جماعت کھڑی تھی زید نماز عصر جماعت کے ساتھ پوری کی اب زید نماز عصر کے بعد قضا نماز پڑھ لیا کیا عصر کے بعد قضا نماز پڑھنا درست ہے؟جواب عنایت فرمائیں۔ 

المستفتی:۔ محمد اکرم شیخ ہزاری باغ جھارکھنڈ

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

  عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیںجیسا کہ فتاوی بریلی شریف میں ہے قضا نمازیں بعد عصر غروب آفتاب سے۲۰؍ منٹ قبل پڑھنا جائز ہے ،ہاں جب غروب آفتاب میں بیس منٹ رہ جائے تو قضا نماز جائز نہیں ، البتہ اسی دن کی عصر جائز ہے ۔(فتاوی بریلی شریف ص۱۵۵)

  بہار شریعت میں ہے کہ قضا کے لئے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب بھی پڑھیگا  بری الذمہ ہوجائیگا مگر طلوع وغروب اور زوال کے وقت اِن وقتوں میں نماز جائز نہیں۔ ( بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ۳۸۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد معصوم رضا نوری


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 





Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad