AD Banner

(کیا مسافروں پر بھی جماعت واجب ہے؟)

 (کیا مسافروں پر بھی جماعت واجب ہے؟)

السلا م علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ کیا مسافروں پر بھی جماعت واجب ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔ 

المستفتی:رضوی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

   مسافرپرجماعت سے نماز پڑھنا واجب نہیں نور الایضاح ،ص ۷۷،باب الامامۃ فصل اول میںہے’’ یسقط حضورالجماعۃ بواحد من ثمانیۃ عشر شیئا کے تحت ارادۃ سفر بھی مذکور ہے جس کا صاف و صریح مطلب یہ ہے کہ ارادۂ سفر جماعت میں حاضر ہونے کو ساقط کر دیتا ہے

   اور در مختار باب الامامۃ ص ۷۶پراس کے تحت ارادۃ سفر کا لفظ صراحتا موجود ہے جس سے ظاہر ہے کہ مسافر کا جماعت سے نماز پڑھنا واجب نہیںاور اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں:لاتجب (یعنی الجماعۃ )علی من حال بینه وبینھا مطر وطین وبرد شدید  اس شخص پر جماعت واجب نہیں جس کے لئے بارش، کیچڑ ا،ور شدید سردی رکاوٹ بن جائے۔(فتاوی رضویہ جلد ۱۶ص ۲۸۸)

  اور اسی سے قبل فرمایا کہ یہ سب جماعت تو جماعت خود فرض جمعہ میں عذر ہیں اور حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ امجدعلی اعظمی علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں: یونہی مسافر شہر میں آیا اور نیت اقامت نہ کی تو جمعہ فرض نہیں۔( بہار شریعت ،ح چہارم ،ص ۷۶۳)

  اس سے ثابت ہوا کہ مسافر پر جماعت بھی واجب نہیں ، کیوں کہ جب جمعہ فرض عین ہے اور اس کی فرضیت ظہر سے زیادہ مؤکد ہے اور اس کا منکر کافر ہے جیسا کہ صراحتا مذکور ہے ۔(ھی فرض) عین (یکفر جاحدھا) لثوبتھا بالدلیل القطعی ۔(درمختار ،ص ۱۰۷  کتاب الصلاۃ)

  توجماعت جو فرض عین نہیں بلکہ اس سے درجہ میں کم ہے تو بدرجہ اولی ذمۂ مسافر سے ساقط ہوگا۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد فرقان برکاتی امجدی




کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad