( کیارمضان میں خطبۂ رمضان المبارک پڑھنا ضروری ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ رمضان المبارک کے جمعہ میں رمضان المبارک والا خطبہ پڑھنا ضروری ہے؟
المستفتی:۔ شبیر رضا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ۭالجواب بعون الملک الوہاب
رمضان المبارک کے جمعہ میں رمضان والا خطبہ پڑھنا ضروری نہیں کوئی بھی خطبہ پڑھا جائے فرض ادا ہو جائے گا البتہ بہتر ہے کہ وہی خطبہ پڑھا جائے جو جس جمعہ کے لئے لکھا گیا ہے حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ درالمختار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ: خطبہ ذکر الٰہی کا نام ہے اگرچہ صرف ایک بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یا سُبْحٰنَ اللہ یا لَا اِلٰہَ اِلَّااللہ کہا اسی قدر سے فرض ادا ہوگیا مگر اتنے ہی پر اکتفا کرنا مکروہ ہے. (بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ ۷۶۷، جمعہ کا بیان )واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔