AD Banner

( خطبہ کوئی دوسرا پڑھے نماز کوئی دوسرا پڑھائے تو کیسا ہے؟)

 ( خطبہ کوئی دوسرا پڑھے نماز کوئی دوسرا پڑھائے تو کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ :۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ خطبہ کوئی دوسرا پڑھے نماز کوئی دوسرا پڑھائے تو کیسا ہے؟ کیا نماز ہو جائے گی ؟     

المستفتی:۔ غلام احمد رضا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

  صورت مسئولہ میں نماز ہو جائے گی مگر غیر خطیب کو نماز پڑھانا مناسب نہیں جیسا کہ فتاویٰ رضویہ میں ہے غیر خطیب کا نماز پڑھانا اولی نہیں’’ فی تنویر الابصار ولا ینبغی ان یصلی بالقوم غیر الخطیب  وھکذا فی فتاوی عالمگیریۃ ناقلا عن الکافی‘‘تنویر الابصار میں ہے غیر خطیب کا قوم کو نماز پڑھانا مناسب نہیں اسی طرح فتاویٰ عالمگیری میں کافی سے منقول ہے۔ ( در مختار باب الجمعہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ۱۱۳/۱؍بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد ۸ صفحہ ۳۰۹/ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

  البتہ اگر خطیب اجازت دے دے تو غیر خطیب کو نماز پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ۔واللہ ور سولہ اعلم بالصواب 

 کتبہ

محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad