(ایک کرسی پر بیٹھ کر دوسری کرسی پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک معذور شخص جو کرسی پہ بیٹھ کر نماز پڑھتا ہےاور دوسری کرسی پر سجدہ کرتا ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ طریقہ صحیح نہیں ہے کرسی پر سجدہ نہیں کرناچاہئے بلکہ اشارے سے نماز پڑھنی چاہئے؟کیا اسطرح کہنا درست ہے؟جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔غفران احمد بنگال
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنےمیں مسنون طور پر سجدہ نہیں ہوسکتا اس لئے یہاں اشارے سے سجدے کا حکم ہے بس یہ لحاظ رکھیں کہ سجدے کے لئے رکوع سے زیادہ جھکیں۔(بہارشریعت جلدچہارم ص ۶۰)
درمختارمیں ہےویجعل سجودہ اخفض من رکوعہ لزوما۔ردالمحتارج ۲؍ص ۵۶۸؍میں اسی کے تحت ہے’’وانہ لایلزمہ تقریب جبھتہ من الارض باقصیٰ مایمکنہ کمابسطہ فی البحرعن الزاھدی‘‘
اورچندسطر بعد اسی میں ہے’’وھویخفض براسہ لسجودہ اکثرمن رکوعہ صح /علی انہ ایماءلاسجود‘‘ اور سجدے کے لئے اشارہ کے وقت دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں رانوں پر رکھے گے۔(فتاویٰ مرکزتربیت افتاءجلداول صفحہ ۱۳۳)
مذکورہ دلائل سے واضح ہے کہ اشارے سے سجدہ کرے نہ کہ دوسری کرسی پرسجدہ کرے اور جو لوگوں اعرتاض کرتے ہیں وہ حق پر ہیں۔واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
عبید اللہ رضوی بریلوی
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔