(کیاجیل میں جمعہ پڑھ سکتے ہیں؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
قیدی پر جمعہ فرض نہیں ہے بلکہ وہ ظہر پڑھیں،حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ قید میں نہ ہونا مگر جبکہ کسی دین کی وجہ سے قید کیا گیا اور مالدار ہے یعنی ادا کرنے پر قادر ہے تو اس پر فرض ہے،اور آگے فرماتے ہیں کہ مریض یا مسافر یا قیدی یا کوئی اور جس پر جمعہ فرض نہیں ان لوگوں کو بھی جمعہ کے دن شہر میں جماعت کے ساتھ ظہر پڑھنا مکروہ تحریمی ہے خواہ وہ جمعہ ہونے سے پیشتر جماعت قائم کریں یا بعد میں یوں ہی جنہیں جمعہ نہ ملا وہ بھی بغیر اذان و اقامت ظہر کی نماز تنہا تنہا پڑھیں جماعت ان کے لئے بھی ممنوع ہے۔(بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر۸۹؍۹۰)واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد الطاف حسین قادری
کمپیوژ و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں
واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں
हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔