AD Banner

(کیا خطبہ کے وقت ہا تھ باندھ لینا چاہئے؟)

 (کیا خطبہ کے وقت ہا تھ باندھ لینا چاہئے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ جمعہ کے خطبہ کے وقت خطبہ اول میں لوگ ہاتھ باندھ لیتے ہیں اور خطبہ ثانی میں چھوڑ دیتے ہیں کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

 المستفتی:۔ محمد فاروق خان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

  ہاں ایسا کرنادرست ہے جس وقت امام خطبہ کے ارادے سے منبر کی طرف چلے اسی وقت سے ذکر‘ تسبیح‘ کلام وغیرہ ترک کرکے ہمہ تن خطیب کے طرف متوجہ ہوجائیں۔ أن کل ما حرم فی الصلاۃ حرم فی الخطبۃ فیحرم أکل وشرب وکلام ولو تسبیحا أو رد سلام أو أمرا بمعروف إلا من الخطیب(ردالمحتارباب الجمعۃ)

  خطبہ جب مثل نماز ہے تو نمازہی کی طرح بیٹھنا درست ہوگااور نماز کی حالت میں ہاتھ باندھ کر اور چھوڑ کر دونوں طرح بیٹھا جاتاہے .

خطبہ سے متعلق کچھ ضروی معلومات بھی ملاحظہ ہوں۔

  جب خطبہ شروع ہوجائے تو تمام حاضرین کو خطبہ کا شروع سے آخر تک سننا واجب ہے خواہ حاضرین خطیب کے نزدیک بیٹھے ہوں یا خطیب سے دور اور خواہ خطبہ سنائی دے یا نہ سنائی دے حالت خطبہ میں ایسا کوئی فعل کرنا جو خطبہ سننے میں خلل انداز ہو مکروہ تحریمی ہے یعنی کھانا‘ پینا‘ چلنا‘ پھرنا‘ بات چیت کرنا‘ سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا‘ ذکر‘ تسبیح‘ قرآن مجید یا نفل پڑھنا‘ یا کسی کو شرعی مسئلہ بتانا وغیرہ امور جس طرح نماز میں منع ہیں اسی طرح حالت خطبہ میں بھی منع ہیں اورجو امور نماز کے اندر مکروہ ہیں وہ خطبہ کے وقت بھی مکروہ ہیں۔

   اگر کوئی شخص سنت پڑھ رہا ہو اور اس حالت میں خطبہ شروع ہوجائے تو اس کو چاہئے کہ سنت اختصار کے ساتھ پورا کرلے۔ جمعہ کی سنتیں شروع کی تھیں کہ امام خطبہ کے لئے اپنی جگہ سے اٹھا چاروں رکعتیں پوری کرلے۔(بحوالہ بہارشریعت)

  خطبہ سننے والوں کو چاہئے کہ قبلہ رو بیٹھیں اور خطیب کی طرف متوجہ رہیں۔ خطبہ سننے کے وقت دو زانو یعنی جس طرح نماز میں بیٹھتے ہیں اسی طرح بیٹھنا مستحب ہے۔ اگر خطبہ کی آواز نہ آتی ہو یعنی خطبہ سنائی نہ دےجب بھی خطبہ ہی کی طرف کان لگائے رہیں آواز نہ آنے کی وجہ سے بات چیت یا ذکر‘ تسبیح وغیرہ میں مشغول نہ ہوں خطبہ کے وقت کسی کو کچھ پڑھنے یا بات کرنے سے منع بھی نہ کریں (البتہ اشارہ سے خاموش کر دیں تو مضائقہ نہیں)واللہ تعالی اعلم وعلمہ احکم

کتبہ

منظوراحمد یارعلوی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad