AD Banner

(دیہات میں جمعہ کی نیت کیسے کریں؟)

 (دیہات میں جمعہ کی نیت کیسے کریں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ دیہات میں جمعہ کی نیت کیسے کریں جب کہ جمعہ فرض نہیں ہے۔؟بینوا وتوجروا   

المستفتی:۔العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ سدھار تھ نگر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب 

  سرکار فقیہ ملت علامہ جلال الدین علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ گاؤں میں بنام جمعہ دو رکعت پڑھنے کیلئے چاہے فرض کی نیت کریں یا نفل کی بہر حال وہ نماز نفل ہی ہوگی کیونکہ گاؤں میں شرائط نہ پائے جانے کی وجہ سے جمعہ فرض نہیں ہے تو اب نیت اس طرح کریں نیت کی میں نے دو رکعت نماز فرض یا نفل وقت جمعہ واسطے اللہ تعالیٰ کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبراب اگر امام ہے تو امام کی نیت کریں اور اگر مقتدی ہے تو مقتدی کی نیت کریں ۔(فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۲۴۲مکتبہ فقیہ ملت دہلی) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

 کتبہ

 محمدافسررضا سعدی عفی عنہ



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad