AD Banner

(ایک گاؤں میں دو مسجدیں ہوں تو جمعہ کس میں ادا کریں ؟)

 (ایک گاؤں میں دو مسجدیں ہوں تو جمعہ کس میں ادا کریں ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک گاؤں میں دو مسجدیں ہیں ایک پرانی اور ایک نئی تو جمعہ کس مسجد میں ادا کریں؟بینوا تو جروا      

 المستفتی:۔عبد اللہ قادری 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوہاب

   دیہات میں جمعہ وعیدین کی نماز جائز نہیں مگر حکم شرع یہ ہے کہ جہاں قائم ہے وہاں منع نہ کیاجا ئے اور جہاں قائم نہ ہو وہاں قائم نہ کیاجا ئے جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ خود نہ پڑھیں گے حکم پوچھا جائے گا تو فتوی یہ دیں گے جہاں نہیں ہوتے قائم نہ کریں گے باایں ہمہ اگر عوام پڑھتے ہوں منع نہ کریں گے۔(فتاوی رضو یہ جلد ۸؍ص ۴۳۹؍دعوت اسلامی )

  خلاصہ کلام یہ ہے کہ جہاں پہلے سے قائم ہے منع نہ کریں گےاور جہاں قائم نہیں ہےاس  مسجد میں جمعہ ادا کرنے کا حکم نہ دیں گے ،صرف پنچوقتی نماز ادا کی جا ئے۔واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 

فقیر تاج محمد قادری واحدی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad