AD Banner

(جسے قطرہ آنے کی بیماری ہو وہ کس طرح نماز پڑھے؟)

 (جسے قطرہ آنے کی بیماری ہو وہ کس طرح نماز پڑھے؟)

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کو مسلسل پیشاب کا قطرہ آتا رہتا ہے تو وہ کیسے نماز ادا کرے؟بینوا تو جروا

المسفتی:جعفر علی لکھنؤ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب 

   اگر پیشاب کے قطرے مسلسل آتے رہتے ہیں کہ نماز نہیں پڑھ سکتا ہے تو وہ شرعی معذور ہے یعنی اس کے لئے حکم شرع یہ ہے کہ ایک بار وضوکرکے ایک وقت کی نماز پڑھے پھرجب  دوسراوقت شروع ہو تو پھر سے وضو کرے اور نماز پڑھے مثلا عصر میں وضو کرے اور عصر سے مغرب تک ایک وضو سے نماز پڑھے مغرب کے لگتے ہی وضو جاتا رہے گا پھر مغرب میں وضو کرکے عشاء تک پڑھے اسی طرح دیگر وقت میں بھی۔

  یہ بھی معلوم ہو کہ ایک وقت سے دوسرے وقت تک صرف قطرہ آنے سے وضو نہیں جائیگا اور اگر کوئی ایسی بات پائی گئی جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وضو جاتا رہے گا جیسے ہوا کاخارج ہونا نماز میں زور سے ہنسنا وغیر ہ جیساکہ نورالایضاح میں ہے’’لایصیر معذورا حتیٰ یستوعبہ العذر وقتا کاملا لیس فیہ انقطاع بقدرالوضوٕ والصلوة وھذا شرط ثبوتہ وشرط دوامہ وجودہ فی کل وقت بعد ذٰلک ولومرة وشرط انقطاعہ و خروج صاحبہ عن کونہ معذورا خلوّ وقت کامل عنہ‘‘( باب الحیض والنفاس والاستحاضہ ، ص۵۱؍۵۲مجلس برکات)واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب

نوٹ:۔ اگرقطرہ آنے سے کپڑا گیلا ہونے کا اندیشہ ہو تو نماز کے وقتوں میں پرانا رومال پیشاب کے مقام پر لگا لیا کرے جیسے عورتیں حالت حیض میں لگاتی ہیں تاکہ کپڑا گیلا نہ ہونے پائے۔

کتبہ

فقیر تاج محمد قادری واحدی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad