AD Banner

(کذاب کے پیچھے جمعہ پڑھنا کیسا ہے؟)

 (کذاب کے پیچھے جمعہ پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں ‌کہ جس امام کے بارے میں معلوم ہو کہ جھوٹ بولتا ہے اور دیگر بھی کچھ حرام کام کرتا ہے تو اس کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟ جب کہ کوئی اور نماز پڑھانے والا نہ ہو بینوا وتواجرو  

المستفتی:۔ ریاض الدین کوپر کھیرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  جھوٹ بولنا اور دیگر حرام کام کھلے طور پر کرنے والاشخص فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوتی ہے لیکن جمعہ کی نماز اگر کوئی اور پڑھانے والا نہیں ہے اور دوسری جگہ بھی نہیں ہے کہ وہاں جاکر نماز جمعہ ادا کرسکے تو بوجہ مجبوری نماز جمعہ کے لئے فاسق کی اقتداء کرسکتے ہیں۔جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیںفاسق کی اقتدا نہ کی جائے مگر صرف جمعہ میں کہ اس میں مجبوری ہے، باقی نمازوں میں دوسری مسجد کو چلا جائے اور جمعہ اگر شہر میں چند جگہ ہوتا ہو تو اس میں بھی اقتدا نہ کی جائے، دوسری مسجد میں جا کر پڑھیں ۔

(بہار شریعت حصہ۳؍صفحہ  ۵۶۹؍مطبوعہ دعوت اسلامی)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad