AD Banner

( جمعہ کا خطبہ خاموشی سے سننے پر کتنا ثواب ہے؟)

  ( جمعہ کا خطبہ خاموشی سے سننے پر کتنا ثواب ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو شخص جمعہ کا خطبہ خاموشی سے سنے گا اس کو دو رکعت کا ثواب ملے گا اس طرح کوئی حدیث ہے کیا رہنمائی فرمائیں  

المستفتی:۔سلمان رضا پاکستان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

  حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ  فرماتےہیں خطبہ جمعہ کے شروع ہوتے ہی دوزانوں نمازکےقعدہ کی طرح بیٹھناسنت ہے۔(الفتاویٰ الھندیۃ کتاب الصلوۃ الباب السادس عشرفی صلاۃالجمعۃ ج۱؍ صفحہ۱۴۷؍ماخوذ ازبہارشریعت حصہ۴؍ ص ۷۶۸؍ ناشرمکتبۃالمدینۃدہلی)

   بزرگان دین فرماتےہیں دوران خطبہ دو زانوں بیٹھے پہلے خطبے میں ہاتھ باندھے اور دوسرے خطبے میں ہاتھوں کو رانوں پر رکھے ہیں  ان شاء اللہ دورکعات کاثواب ملےگاکیوں کہ خطبہ فرض ظہردررکعتوں کےقائم مقام ہے۔(مرأۃالمناجیح جلد دوم ص ۳۳۰)واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

 عبید اللہ رضوی بریلوی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad