AD Banner

( دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا کیسا ہے؟)

 ( دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ دونوںخطبوں کے درمیان بیٹھنا کیسا ہے ؟ اور اگر نہیں بیٹھا تواس کے لئے کیا حکم ہے کیا نہیں بیٹھنے سے نماز جمعہ ہوگی یا نہیں؟

المستفتی:۔ عبدالماجد 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوہاب

  دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھناسنت ہے جیساکہ حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ بہارشریعت حصہ چہارم میںخطبہ کی سنتیں تحریرفرماتے ہوئے لکھتےہیں کہ دونوں کے درمیان بقدرتین آیت پڑھنےکےبیٹھنا۔

  نیز فرما تے ہیں کہ خطبہ میں آیت نہ پڑھنایادونوں خطبوں کے درمیان جلسہ نہ کرنامکروہ (تنزیہی) ہے۔(بہار شریعت حصہ چہارم )واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد ابراہیم خاں امجدی



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad