AD Banner

{ads}

(محرم کی دسویں تاریخ کو روزہ رکھنا چاہئے یا نہیں ؟)

 (محرم کی دسویں تاریخ کو روزہ رکھنا چاہئے یا نہیں ؟)


مسئلہ ۱۰: محرم کی دسویں تاریخ کو روزہ رکھنا چاہئے یا نہیں ؟

مسئولہ عبد الجلیل، مہتا ڈاکخانہ بھگتا، ضلع دربھنگہ

الجواب: اولیٰ وافضل یہ ہے کہ دسویں محرم کے ساتھ نویں محرم کو یا گیارہویں محرم کو بھی روزہ رکھے۔ بعض فقہاء صرف دسویں محرم کے روزہ کو جائز مع مکر وہ تنز یہی فرما تے ہیں ۔ مراقی الفلاح مصری ص ۳۶۸ میں ہے۔واما القسم الثالث وھو المسنون فھو صوم عاشور اء فانہ یکفر السنۃ الماضیۃ مع صوم التاسع۔

تیسری قسم جو مسنون ہے، وہ عاشوراء کا روزہ ہے، کیونکہ سال گزشتہ کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے، جبکہ نویں محرم کو بھی روزہ رکھے۔

اسی میں ہے۔الأول الذی کرہ تنز یھا کصوم عاشور اء منفرد اعن التاسع أوعن الحادی عشر۔

نویں یا گیارہویں محرم کے بغیر صرف عاشوراء کاروزہ مکر وہ تنز یہی ہے۔ واللہ تعالی اعلم


کتبہ 

علامہ محمد حبیب اللہ نعیمی اشرفی






مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads