روزہ دار امام حالت نماز میں کھنکھار نگل لے توکیا حکم ہے؟
مسئلہ ۵: امام کا روزہ ہے اور نماز پڑھا رہا ہے اس کے منہ میں کھنکار آگئی یا ناک آگئی نہ تو عمامہ پہنا ہے نہ رومال جو اس میں لے لے۔ ایسی حالت میں وہ اس کونگل جائے تو اس کا روزہ رہا یا نہیں ؟
مسؤلہ عبدالطیف خان صاحب، محلہ کاظم خان قصبہ قائم گنج ضلع فرخ آباد، ۱۲؍رجب ۱۳۹۱ھ
الجواب: ایسی صورت میں اپنی کھکھار اور ناک کی رطوبت کو اپنے دامن یا آستین میں لے کر مل دے یا ہاتھ میں لے کر اپنے کپڑے کے کسی حصہ میں مل دے۔ نگلے نہیں ، لیکن اگرنگل جائے گا تو روزہ فاسد نہ ہوگا، بلکہ مکروہ ہوگا۔ ردالمحتار مصری جلد ثانی ص ۱۰۱ میں ہے۔وکذا المخاط والبزاق یخرج من فیہ وأنفہ فاستشمہ و استنشقہ لایفسد صومہ۔
اسی طرح تھوک اور ناک کا نیٹ اگر نگل گیا یا اندر کھینچ لیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
اسی میں ہے۔سئل ابراھیم عمن ابتلع بلغما قال ان کان أقل من ملأفیہ لاینقض اجماعا۔
ابراھیم نخعی اس شخص کے بارے میں پوچھے گئے جس نے اپنا بلغم نگل لیا۔ جواب دیا کہ اگر منھ بھر کر نہیں ہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ واللہ تعالی اعلم
کتبہ
علامہ محمد حبیب اللہ نعیمی اشرفی
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔