AD Banner

{ads}

روزہ میں برش کرسکتے ہیں؟

 روزہ میں برش کرسکتے ہیں؟

مسئلہ ۷: عرض خدمت ہے کہ بحالت روزہ مسواک کے علاوہ کوئی منجن یا کولگیٹ برش کے ہمراہ استعمال کرسکتے ہیں ، ضرورتاً یا بغیر ضرورت شرعی حکم کیا ہے؟

مسئولہ عبدالحکیم، کہنہ مغل پورہ، مراد آباد، ۷؍رمضان شریف ۱۳۹۲؁ھ

الجواب: اس میں شک کرنے کی گنجائش نہیں کہ مسواک کرنا سنت ہے۔ کسی منجن یا کولگیٹ یا ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے سنت ادا نہ ہوگی، بلکہ سنت کا ترک اور خلاف لازم آئے گا، لیکن منہ اور دانت کی صفائی کا جہاں تک تعلق ہے، یہ بات منجن اور کولگیٹ اور ٹوتھ پیسٹ اور مسواک سب ہی سے حاصل ہوتی ہے، لہٰذا ان چیزوں کا استعمال روزہ کی حالت میں صحیح اور جائز ہے، رہا یہ شبہ کہ ان چیزوں کا ذائقہ اورمزہ محسوس ہوتا ہے تو کلی میں پانی کا استعمال ہوتا ہے، اور پانی کا ذائقہ اور مزہ محسوس ہوتا ہے اور مسواک کسی چیز کی بھی ہو اس کا ذائقہ اور مزہ محسوس ہوتا ہے۔ جس طرح کلی جائز ہے اور مسواک جائز ہے، اسی طرح منجن اور کولگیٹ اور ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی جائز ہے، ان کے استعمال کے جائز ہونے میں اب کوئی شبہ نہیں رہتا۔ واللہ تعالی اعلم

کتبہ 

علامہ محمد حبیب اللہ نعیمی اشرفی




مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads