(کیا دوا کرانا حدیث سے ثابت ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کو ئی شخص بیمار ہوجا ئے تو اس کے حق میں دوا بہتر ہے یا دعا بہتر ہے؟ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین دوا بھی کرواتے تھے یا صرف حضور علیہ السلام سے دعا کرواتے تھے؟
المستفتی:۔ساجد علی و احدی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
احادیث طیبہ میں دونوں کا ذکر ہے یعنی دعا اور دوا دونوں میں شفا ہےجیسا کہ بخاری شریف میں ہے ’’ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ مَا اَنْزَ لَ اللّٰہُ دَا ئً اِلَّا اَنْزَلَ لَہٗ شِفَا ئً ‘‘ حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعا لی عنہ سے روا یت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فر ما یا کہ خدا ئے تعا لی نے ایسی کوئی بیما ری نہیں پیدا کی جس کے لئے شفا یعنی دوا نہ اتا ری ہو ۔(بخا ری شریف جلد دوم کتاب الطب صفحہ ۸۴۸)
حضرت ابودرداء رضی اللہ تعا لی عنہ سے روا یت ہے کہ نبی کریم ﷺنے فر ما یا {اِنَّ اللّٰہَ اَنْزَ لَ الدَّا ئَ وَالدَّوَائَ وَجَعَلَ لِکُلِّ دَا ئٍ دَوَا ئٌ فَتَدَا وَوْا وَلَا تَتَدَا وَوْاا بِحَرَا مٍ }یعنی اللہ تعالی نے بیما ری اور دوا دونوں کوپیدا فر ما یااورہر بیما ری کی دوا مقرر فر ما ئی ہے لہٰذا دوا کرو لیکن حرام چیزوں سے دوا نہ کرو۔(ابو داؤد جلد دوم صفحہ ۵۴۱،مشکوٰۃکتاب الطب والرقی صفحہ ۳۸۸)
حضرت جا بر رضی اللہ تعا لی عنہ سے روا یت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فر ما یا {لِکُلِّ دَا ئٍ دَوَا ئٌ فَاِذَا اُصِیْبَ دَوَا ئُ الدَّائِ بَرَأَبِاِ ذْنِ اللّٰہِ}یعنی ہر بیماری کی دوا ہے جب بیما ر کو (اس کی صحیح ) دوا دی جا تی ہے تو خدا ئے تعا لی کے حکم سے بیما ر اچھا ہو جا تا ہے۔(مسلم شریف جلد دوم باب لکل دوا ء صفحہ ۲۲۵ )
بیشک صحابہ کرام دوا بھی کرواتے تھے اور دعا بھی جیسے بدرکے موقع پر ایک صحابی کا ہا تھ کٹ گیا تو حضور علیہ السلام کے پاس آ ئے اور ٹھیک ہو گیا ۔حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کی آنکھ با ہر آگئی حضور نے ٹھیک کردیا ۔جنگ خیبر کے موقع پر مو لی علی رضی اللہ عنہ کی آنکھ دکھ رہی تھی حضور علیہ السلام نے ٹھیک کردیایو نہی کتب احادیث میں بہت بے شمار واقعات ہیں کہ صحابہ کرام حضور علیہ السلام کے پاس آتے اور شفاپاکر واپس جا تے ۔
خلاصہ یہ ہے کہ دعا اور دوا دونوں کا ثبوث کتب احادیث میں موجود ہے اور دونوں سے علاج کرانا جا ئز ہے۔واللہ اعلم بالصواب
از قلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی
مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔