AD Banner

{ads}

حجر اسود کیا ہے ؟اور یہ کہاں سے آ یا؟

(حجر اسود کیا ہے ؟اور یہ کہاں سے آ یا؟)

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ!حجر اسودکیا ہے؟ اور وہ کہاں سے آیا ہے ؟بینوا توجروا          

 المستفتی۔محمد رمضان خاں ہیم پور ترا ئی ۱۷؍ رجب ۱۴۲۹؁ھ

الجواب بعون المجیب الوہاب

حجر اسود اس کا لے پتھر کو کہتے ہیں جو کعبہ شریف کی دیوار کے ایک کو نے میں زمین سے تقریبا چار فٹ او پر نصب ہے یہ پتھر جنت سے آیا ہے اور اسکے یا قوتوں میں سے ایک یا قوت ہے ۔حضور سید المر سلین  ﷺ ارشاد فرما تے ہیں ’’نزل الحجر الاسود من الجنۃ ‘‘ یعنی حجر اسود جنت سے آیا ہے ۔(تر مذی جلد ۱؍۱۰۷؍مطبوعہ مبارک پورمشکوۃ ۲۲۷)

اور حضور خاتم النبیین  ﷺ ارشاد فرما تے ہیں ــ’’ان الرکن والمقام یا قوتتان من یا قوت الجنۃ ‘‘یعنی حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے یا قوتوں میں سے دو یا قوت ہیں ۔(ترمذی جلد ۱؍ ۱۰۷؍مطبوعہ مبارک پورمشکوۃ ۶۲۷)اھ ملخصا واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد معین الدین خاں رضوی غفر لہ القوی

۲۰؍رجب ۱۴۲۹؁ھ





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

AD Banner

Google Adsense Ads