AD Banner

(خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟)

 (خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر کوئی شخص پھانسی لگا کر مرجائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی:۔نیاز احمد
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اگرچہ قصداً خود کشی کی ہو فتاوی عالمگیری میں ہے’’من قتل نفسہ عمدا یصلی علیہ عند ابی حنیفۃ ومحمد رحمھما اللہ وھو الاصح کذا فی التبیین،،(فتاوی عالمگیری، جلد اول، الفصل الخامس فی الصلاۃ علی ا  لمیت، صفحہ ۱۶۳)
حضورصدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں جس نے خود کشی کی حالانکہ یہ بہت بڑا گناہ ہے مگر اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اگرچہ قصداً خود کشی ہو جو شخص رجم کیا گیا یا قصاص میں مارا گیا اسے غسل دیں گے اور نماز پڑھیں گے۔(بہار شریعت، جلد اول، حصہ چہارم ،نماز جنازہ کا بیان، صفحہ۸۲۷)
فتاوی فقیہ ملت میں ہے جس نے خود کشی کرلی اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور تجہیز وتکفین سب کی جائے گی درمختار مع شامی جلد اول صفحہ۴۶۳؍ پر ہے’’من قتل نفسہ ولوعمدا یغسل ویصلی علیہ بہ یفتی وان کان اعظم وزرا‘‘(فتاوی فقیہ ملت، جلد اول، کتاب الجنائز، صفحہ۲۶۶)
در مختار باب صلوۃ الجناجۃ میں ہے’’من قتل نفسہ ولوعمدا یغسل ویصلی علیہ بہ یفتی وان کان اعظم وزرأ من قاتل غیرہ(جلد ۳،صفحہ۱۰۸)
خودکشی کرنے والا اگر مسلمان ہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یہی صحیح ہے ۔( فتاویٰ مرکزی تربیت افتاء جلد اول کتاب الجنائز صفہ ۳۳۷)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
 محمد معصوم رضا نوری





Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad