(چند نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا ایک ساتھ دو بالغ مرد کی نمازے جنازہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔عبداللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجوا ب بعون الملک الوہاب
کئی جنازہ ہوں تو انکی نماز جنازہ ایک ساتھ بھی پڑھ سکتے ہیں یا الگ الگ صورتوں میں پڑھنا جائز ہے مگر الگ الگ پڑھنا زیادہ اولی ہے ان میں افضل کو مقدم کرنا افضل ہے جیسا کہ فتاوی درمختار میں ہے’’اذا جمعت الجنائز فافراد الصلوۃ علی کل واحدۃ اولی من الجمع وان جمع جاز ملتقطا‘‘(جلد۲؍ص ۲۱۸)
فتاوی ہندیہ میں ہے’’ ولواجمعت الجنائز یخیر الامام ان شاء صلی علی کل واحد علی واحدۃ وان شاء صلی علی الکل دفعۃ بالنیۃعلی الجمیع و ترتیبھم بالسنۃ الی الامام کترتیبھم فی صلوتھم خلفہ حالۃالحیاۃ فیقرب منھ الافضل فالافضل فیصف الرجال الی جھۃالامام ثم الصبیان ثم الخنثائی ثم النساء ثم المراھقات ولو کان الکل رجالا روی الحسن عن ابی حنیفۃ رحمۃ اللہ علیہ یوضع افضلھم واسنھم ممایلی الامام ولو جتمع حر و عبد فالمشھور تقدیم الحر علی کل‘‘(حال کذا فی فتح التقدیر جلد۱؍ص ۱۶۵)واللّٰہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد انیس الرحمن حنفی رضوی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔