AD Banner

{ads}

( حضور ﷺ کی نماز جنا زہ کس نے ادا کی؟)

 ( حضور ﷺ کی نماز جنا زہ کس نے ادا کی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔محمد مقیم رضا 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
سرکاراعلیٰ حضرت عظیم البرکت فاضل بریلوی ربہ القوی تحریرفرماتے ہیںسرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازہ اقدس پرنمازکے باب مختلف ہیں ایک کے نزدیک یہ نمازمعروف نہیں ہوئی بلکہ لوگ گروہ درگروہ حاضرآتے اورصلوۃ وسلام عرض کرتے بعض احادیث بھی اسکی موئدہیں ’’کمابیناھافی رسالتنا النھی الحاجزعن تکرارصلوٰۃ الجنائز‘‘ اوربہت علماء یہی نمازمعروف مانتے ہیں ۔
امام قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی تصحیح فرمائی’’کمافی شرح المؤطاللزر قانی‘‘سیدناصدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ تسکین فتن وانتظام امت میں مشغول جب تک ان کے دست حق پرست پربیعت نہ ہوئی تھی لوگ فوج درفوج آتے اورجنازہ انور پر نماز پڑھتے جاتے جب بیعت ہوئی ولی شرعی صدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوئے انہوں نے جنازہ مقدس پرنمازپڑھی پھرکسی نے نہ پڑھی کہ بعدصلوٰۃ ولی پھراعادہ نمازجنازہ کااختیارنہیں ان تمام مطالب کی تفصیل قلیل فقیر(سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ)کے رسالہ’’النھی الحاجزعن تکرارصلوٰۃ الجنائز‘‘ مبسوط امام شمس الائمہ سرخسی میں ہے’’ان ابابکررضی اللہ تعالیٰ عنہ کان مشغولابتسویۃ الامور وتسکین الفتنۃفکانوایصلون علیہ قبل حضورہ وکان الحق لہ لانہ ھوخلیفہ فلمافرغ صلی علیہ ثم لم یصل احدبعدہ علیہ‘‘بزارحاکم وابن منبع وبہیقی وطبرانی معجم اوسط میں حضرت عبداللہ ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاکہ سرکارصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجب میر ے غسل وکفن سے فارغ ہوتومجھے نعش مبارک پررکھ کرباہرچلے جاؤ سب سے پہلے جبرئیل مجھ پرصلوٰۃ کریں گے پھرمیکائیل پھراسرافیل پھرملک الموت اپنے سارے لشکروں کے ساتھ پھرگروہ درگروہ میرے پاس حاضرہو کر مجھ پردورودوسلام عرض کرتے جاؤ۔(فتاوی رضویہ شریف جلدچہارم صفحہ ۵۴رضااکیڈمی) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ
 محمدافسررضاسعدی عفی عنہ




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner

Below Post Ad

AD Banner AD Banner

Gooogle Adsense Ads