AD Banner

(کیا دونوں ہاتھوں کو کھول کر نماز جنازہ میں سلام پھیرنا چا ہئے؟)

 (کیا دونوں ہاتھوں کو کھول کر نماز جنازہ میں سلام پھیرنا چا ہئے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نماز جنازہ میں سلام پھیرتے ہیں تو کیا دونوں ہاتھ ایک ساتھ چھوڑ تے ہیں جواب دیکر رہنمائی فرمائیں   
المستفتی:۔ رفاقت قادری پیلی بھیت
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
اکثر جگہوں پر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ پہلا سلام پھیرتے وقت ایک ہاتھ کھولتے ہیں پھر دوسرا سلام پھیرتے وقت دوسرا ہاتھ کھولتے ہیں یہ طریقہ بہترنہیں  پہلے ہی سلام میں دونوں ہاتھوں کو کھول دینا چاہیے جیسا کہ بہار شریعت میں ہےکہ نماز جنازہ کی چوتھی تکبیر میں سلام پھیرتے وقت دونوں ہاتھوں کوکھول دینا چاہئے اس طریقے سے کھولے کہ دونوں ہاتھ نیچے لٹک جائیں۔( بہار شریعت حصہ۴؍ ص۱۵۴)واللہ تعا لیٰ اعلم   بالصواب
کتبہ
 عبید اللہ رضوی بریلوی




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad