AD Banner

{ads}

(طلاق مغلظہ کے بعد میاں بیوی کو ایک ساتھ رہنا کیسا ہے؟)

 (طلاق مغلظہ کے بعد میاں بیوی کو ایک ساتھ رہنا کیسا ہے؟)

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے غصے میں اپنی بیوی کو تین طلاق لوگوں کے سامنے دے دی ہے پھر سسرال میں جا کر بو لاکی اپنی لڑکی کو میرے گھر سے لے آؤ میں نے اسے طلاق دے دی ھے اور  اب سال بھر سے اسے اپنے گھر میں رکھے ہوئےہیں  بیوی کی طرح بغیر نکاح کئے کیا زید کے گھر کھانا پینا وغیرہ جائز ہے؟
المستفتی:۔فروز احمد امبیڈکر نگر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ  وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـواب بعون الملک الوہاب

صورت مستفسرہ میں زید اور اس کی بیوی پر لازم ہے کہ فوراً جدا ہو جائیںکیونکہزیدکی بیوی پرطلاق مغلظہ واقع ہوگئی اور وہ زید پرحرام ہوگئی بغیر حلالہ زید اس کو اپنی زوجیت میں نہیں رکھ سکتا۔قرآن حکیم میں ہے "فَاِن، طَلَّقَھَافَلَاتَحِلُّ لَہٗ مِن، بَعدُ حَتّٰی تَنکِحَ زَوجًا غَیرَہٗ "پھر اگر اسے تیسری طلاق دی تو اب وہ عورت اسےحلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے۔ (کنزالایمان)

حلالہ کہ صورت یہ ہیکہ عورت عدت گزار کر کسی دوسرے مرد سےنکاح صحیح کرے اور بعد مباشرت وہ مرد طلاق  دے دے یا مرجائے توپھر بعد انقضاء عدت زید اس سے شادی کرسکتاہے ۔امام برہان الدین مرغینانی متوفیٰ ۵۹۳ھ فرماتے ہیں جب کوئی شخص آزاد عورت کو تین طلاقیں دیدیں تو وہ عورت اس وقت تک اس شخص کے لیے حلال نہیں ہوگی جب تک وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ صحیح نکاح نہ کر لے اور وہ دوسرا شخص اس عورت کے ساتھ صحبت نہ کر لے اور پھر اسے طلاق نہ دیدے یا انتقال نہ کر جائے (ہدایہ جلد دوم صفحہ ۱۲۹ )واللہ تعالیٰ اعلم 
کتبہ
محمد راحت رضا نیپالی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner

Below Post Ad

AD Banner AD Banner

Gooogle Adsense Ads