AD Banner

(محمد نام رکھنے کی فضیلت)

(محمد نام رکھنے کی فضیلت)

(1)حضورﷺسےبرکت لیتے ہوئے اس کا نام محمد رکھا تو وہ اور اس کا بچہ جنت میں جائیں گے۔
(2)احمد اور محمد نام والے کو جنت میں جانے کا حکم
(3)با برکت گھر
(4)سیاحت کرنے والے فرشتے
(5)جس کا نام محمد ہے وہ اٹھے اور جنت میں داخل ہو جائے
(6)تمہارا کیا نقصان ہے کہ تمہارے گھر میں ایک محمد ، دو محمد یا تین محمد ہوں ۔
(7)برکت دی جاتی ہے
(8)مشورہ میں شامل کرنے کا حکم
(9)گھر میں کثیر برکت ہوتی ہے۔
(10)حضورﷺکے نام پر نام رکھنا باعث برکت ہے۔
(11)حدیث قدسی عذاب نہیں دوں گا
(12)جس نے محمد نام نہ رکھا؟
(13)محمد نامی بچےکے آداب
(14)جب تم بچےکانام محمد رکھوتواس کااکرام کرو
(15)محمد نام رکھوتو ان پرلعنت نہ کرو۔
(16)ابومحمد کنیت
(17)حضرت آدم علیہ السلام کی کنیت ابومحمد ہے
 
(18)آقاﷺکےباقی انبیا سےافضل ہونےکی ایک دلیل یہ بھی ہےکہ جنت میں بھی حضرت آدم علیہ السلام کی کنیت ابومحمد رکھی گئی ۔

محمد نام رکھنے کی فضیلت
(1)
حضرت امامہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے حضور صلّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا:
((مَنْ وُلِدَ لَهُ مَوْلُودٌ فَسَمَّاهُ مُحَمَّدًا تَبَرُّكًا بِهِ كَانَ هُوَ وَمَوْلُودُهُ فِي الْجَنَّةِ))
ترجمہ: جس کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور اس نے میرے نام سےبرکت لیتے ہوئے اس کا نام محمد رکھا تو وہ اور اس کا بچہ جنت میں جائیں گے۔
(المواهب اللدنيه ، ج 2، ص 376 ، المكتبة التوفيقيه القاهره مصر،
 اللآليء المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء ، ج 1 ، ص 97 ، دار الكتب العلمية ، بيروت،
سیرت حلبيه، باب تسميه صلى الله تعالى عليه سلم محمداً ، ج 1 ، ص 121 ، دار الكتب العلميه ، بیروت،
شرح زرقانی علی المواهب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالٰى عليه وسلم ، ج 7، ص 305 ، دار الكتب العلميه بيروت)
اس حدیث پاک کے بارے میں امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ نے فرمايا :
"هذا أمثل حديث ورد في هذا الباب، وإسناده حسن “
ترجمہ: یہ حدیث اس باب میں وارد شدہ احادیث میں سے بہترین ہے اور اس کی اسناد حسن ہے
(اللآلىء المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء ، ج 1 ، ص 97، دار الكتب العلمية، بيروت،
شرح زرقاني على المواهب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالٰى عليه وسلم ، ج 7، ص 305دار الكتب العلمية، بيروت)
(2)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
( ( يُوقَفُ عَبْدَانِ بَيْنَ يَدَى اللّٰهِ تَعَالَى فَيَأْمُرُ بِهِمَا إِلَى الۡجَنَّةِفَيَقُوۡلَانِ رَبَّنَا بِمَ اسْتَأهَلُنَا الْجَنَّةَ وَلَمْ نَعْمَلْ عَمَلا تُجَازِينَا بِهِ فَيَقُولُ لَهُمَاعَبۡدَیَّ ادۡخُلَاالْجَنَّةَ فَإِنِِّي اَلِيۡتُ عَلَی نَفْسِي أَنْ لَا اُدْخِلَ النَّارَ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ وَلا مُحَمَّدٌ ))
ترجمہ : دو شخص اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں کھڑے کئے جائیں گے (ان میں سے ایک کا نام احمد اور دوسرے کا نام محمد ہو گا) ان کے بارے جنت کا حکم دیا جائے گا، وہ عرض کریں گے ، ہم جنت کے مستحق کیونکر ہوئے حالانکہ ہم نے ایسا کوئی عمل نہیں کیا جس کی جزا جنت ہو؟ اللہ تعالٰی فرمائے گا تم جنت میں داخل ہو جاؤ، بےشک میں نے اپنے ذمہ کرم پر لازم کیا ہے کہ جس کا نام احمد یا محمد ہوگا اسے جہنم میں داخل نہیں کروں گا۔
(سیرت حلبيه باب تسميه صلى الله تعالٰى عليه سلم محمداً، ج 1، ص 121 ، دار الكتب العلميه، بيروت،
فيض القدير شرح جامع صغير، حرف الميم ، ج 5، ص 453، المكتبة التجارية الكبرٰى، مصر،
شرح زرقاني على المواہب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالٰى عليه وسلم ، ج 7، ص 305 ، دار الكتب العلمية، بيروت)
(3)
حدیث پاک ہے:
((وَمَا كَانَ اسْمُ مُحَمَّدٍ فِي بَيْتٍ إِلا جَعَلَ اللّٰهُ فِي ذَلِكَ الْبَيْتِ بَرَكَة))
ترجمہ: جس گھر میں محمد نام کا شخص ہوتا ہے تو اللہ تعالٰی اس گھر کو با برکت بنا دیتا ہے۔
(سیرت حلبیه، باب تسميه صلى الله تعالٰى عليه سلم محمداً ، ج 1 ، ص 122 ، دار الكتب العلميه  بيروت،
اللآليء المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء ، ج 1 ، ص 98 ، دار الكتب العلميه، بيروت)
(4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
((إِنَّ لِلّٰهِ مَلَائِكَةً سيّاحين عبادتها على كُلُّ دَارِِ فِيهَا اَحْمَدُ أَوْ مُحَمَّدٌ إكْرَامًا منهم لمحمد صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیۡهِ وَسَلّمَ))
ترجمہ: بے شک اللہ تعالٰی کے سیاحت کرنے والے فرشتے ہیں محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے اکرام کے باعث (اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے) ان کی عبادت (یعنی ان کی ڈیوٹی) ہر اس گھر میں ہوتی ہے جس میں احمد یا محمد نامی شخص ہو ۔
(الشفا بتعريف حقوق المصطفٰى الفصل الاول مكانته صلى الله تعالٰى عليه وسلم، ج 1 ، ص 339 دار الفيحاء، عمان)
(5)
ایک روایت میں ہے :
(( إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نَادَى مُنَادٍ الَا لِيَقُم مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ فَلْيَدْخُلِ الْجَنَّةَ لِكَرَامَةِ اسْمِهِ صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیۡهِ وَسَلّمَ))
ترجمہ: جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک منادی ندا کرے گا : جس کا نام محمد ہے وہ اٹھے اور جنت میں داخل ہو جائے ، یہ نام محمد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے اکرام کی وجہ سے ہوگا۔
)الشفا بتعريف حقوق المصطفٰى الفصل الأول مكانته صلى الله تعالٰى عليه وسلم ، ج 1 ، ص 341، دار الفيحاء، عمان)
(6)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
((مَا ضَرَّ أَحَدَكُمْ أَنْ يَكُونَ فِي بَيْتِهِ مُحَمَّدٌ وَمُحَمَّدَانِ وَثَلاثة)) ترجمہ: تمہارا کیا نقصان ہے کہ تمہارے گھر میں ایک محمد ، دو محمد یا تین محمد ہوں ۔
(الشفا بتعريف حقوق المصطفى الفصل الاول مكانته صلى الله تعالٰى عليه وسلم ج 1 ، ص 342 ، دار الفيحاء ، عمان،
جامع صغير مع فيض القدير، ج 5، ص 453، المكتبة التجاريةالكبرى، مصر،
شرح زرقانی علی المواہب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالٰی عليه وسلم ، ج 7، ص 307 ، دار الكتب العلميه، بيروت)
(7)
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
((ما طعم على مائدة وَلَا جَلسَ عَلَيْهَا وَفِيهَا اسْمِي إِلَّاقد سواكل يوم مرَّتَيۡنِ))
ترجمہ : جس بھی دستر خوان پر کھانا کھایا جاتا ہے، بیٹھا جاتا ہے اور اس میں میرا نام کا کوئی شخص بیٹھتا ہے تو ان دستر خوان والوں کو دن میں دو مرتبہ مقدس کیا جاتا ہے (برکت دی جاتی ہے )۔
(اللآلىء المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء ، ج 1 ، ص 93 ، دار الكتب العلمية، بيروت)
اس روایت کے بارے میں امام جلال الدین سیوطی رحمة اللہ علیہ نےلکھا: هَذَا الْإِسْنَادِ رِجَاله ثِقَات “ ترجمہ: اس اسناد کے رجال ثقہ ہیں۔
(اللآلىء المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء ، ج 1 ، ص 93 ، دار الكتب العلميه، بيروت)
(8)
حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
((مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ قَطُّ : فِي مَشُورَةٍ فِيهِمْ رَجُلٌ اسْمُهُ مُحَمد لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي مَشُورَتِهِمْ إِلَّا لَمْ يُبَارَِك لَهُمْ فِيه))
ترجمہ: جو لوگ کسی مشاورت کے لئے اکھٹے ہوئے اور اپنے مشورہ میں کسی محمد نامی شخص کو شامل نہ کیا تو اللہ تعالیٰ ان کے اس مشورہ میں برکت نہ دے گا۔
(الكامل لعدی، احمد بن کنانه شامی ، ج 1 ، ص 275 ، الكتب العلمية، بيروت)
(9)
امام مالک رحمة اللہ علیہ نے فرمایا:
((ما كان في أهل بيت اسم محمد إلا كثرت بركته))
ترجمہ: جس گھر والوں میں محمد نامی شخص ہوتا ہے اس گھر میں کثیر برکت ہوتی ہے۔
(فيض القدير شرح جامع صغير ، حرف الميم، ج 5، ص 453، المكتبة التجارية الكبرى ، مصر،
 شرح زرقاني على المواهب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالى عليه وسلم ، ج 7، ص 307، دار الكتب العلميه ، بيروت)
(10)
امام قسطلانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں:
((ومما اختص به صلى الله عليه وسلم أن التسمى باسمه ميمون ونافع في الدنيا والآخرة)) ترجمہ: حضور صلی الله عليه وسلم کے خصائص میں سے ہے کہ آپ کے نام پر نام رکھنا باعث برکت اور دنیا و آخرت میں نفع بخش ہے۔
(المواهب اللدنيه ، ج 2، ص 376 ، المكتبة التوفيقيه القاهره مصر)
(11)
عذاب نہیں دوں گا:
حدیث قدسی
حضرت نُبَیۡط رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے:
((قال الله تعالٰى : وعزتي وجلالي لا أعذب أحدا تسمى باسمك في النار))
ترجمہ: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : میری عزت اورمیرے جلال کی قسم جس جس کا نام تیرے نام پر رکھا گیا میں ان میں سے کسی ایک کو بھی عذاب نہیں دوں گا۔
(الفردوس بمأثور الخطاب، باب الياء ، ج 5، ص 485 ، دارالكتب العلميه، بيروت،
المواهب اللدنيه ، ج 2 ، ص 377، المكتبة التوفيقيه ، القاهره مصر،
سیرت حلبيه باب تسميه صلى الله تعالٰى عليه سلم محمداً ، ج 1 ، ص 121 ، دار الكتب العلميه، بیروت،
شرح زرقاني على المواهب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالٰى عليه وسلم ، ج 7، ص 306 ، دار الكتب العلميه، بيروت)
(12)
()جس نے محمد نام نہ رکھا:
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے، حضور نبی کریم صلّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا :
 ((مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ فَلَمُ یُسَمِِّ اَحَدَھُمۡ مُحَمًدًا فَقَدْ جَهَلَ )) ترجمہ: جس کے تین بچے ہیں اور اس نے ان میں سے ایک کا نام بھی محمد نہ رکھا تو اس نے جہالت والا فعل کیا ہے۔
(مسند حارث باب في الاسماء ، ج 2، ص 793 ، مركز خدمة السنة والسيرة النبوية، مدينه منوره،
المعجم الكبير للطبراني ، مجاہد عن ابن عباس رضی الله تعالٰى عنهما ، ج 11، ص 71 مكتبه ابن تيميه القاهره،
الكامل لعدی ، لیث بن ابی سلیم کوفی اموی ، ج 7 ، ص 236 ، الكتب العلميه ، بيروت،
اللآلي ، المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء، ج 1 ، ص 93، دار الكتب العلميه، بيروت،
سيرت حلبيه باب تسميه صلى الله تعالٰى عليه سلم محمداً،ج 1، ص 121,122 ، دار الكتب العلميه، بيروت)
ایک روایت میں ہے :
(( مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةٌ فَلَمْ يُسِمِِّ أَحَدَهُمُ مُحَمَّدًا فَهُوَ مِنَ الْجَفَاء))
ترجمہ : جس کے تین بچے ہوں اور وہ ان میں سے کسی کا نام محمد نہ رکھے تو یہ جفا ہے۔
(الكامل لعدى، خالد بن يزيد العمري المكى، ج 3 ، ص 437 ، الكتب العلميه ، بيروت،
 اللآلي ، المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء ، ج 1 ، ص 94 ، دار الكتب العلميه، بیروت،
سیرت حلبیه، باب تسميه صلى الله تعالٰى عليه وسلم محمداً ، ج 1 ، ص 122، دار الكتب العلميه، بيروت)
(13)
محمد نامی بچے کے آداب:
حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں:
((سَمِعْتُ رَسُ ، رَسُولُ اللّٰهِ وَ يَقُولُ : إِذَا سَمَّيْتُمْ مُحَمَّدًا فَلَا تَضْرِبُوهُ وَلَا تَحْرِمُوه))
ترجمہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب تم اپنے بچے کانام محمد رکھو تو اسے نہ مارو اور نہ محروم کرو۔
(مسند بزار ما اسند ابو رافع مولٰى رسول الله صلى الله تعالٰى عليه وسلم، ج 9، ص 327 مكتبةالعلوم والحكم المدينة المنورة،
سيرت حلبیه باب تسميه صلى الله تعالٰى عليه سلم محمدأ ، ج 1، ص 121 ، دار الكتب العلميه بيروت،
شرح زرقاني على المواهب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالٰى عليه وسلم ، ج 7، ص 307 ، دار الكتب العلمية بيروت)
(14)
حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
((إِذَا سَمَّيْتُمُ الْوَلَدَ مُحَمَّدًا فَاَكْرِمُوهُ وَاَوْسِعُوا لَهُ فِي ا الْمَجْلِسِ وَلا تُقَبِِّحُوا لَهُ وَجَهََا)) ترجمہ: جب تم بچے کا نام محمد رکھو تو اس کا اکرام کرو، اس کے لیےمجلس میں جگہ کشادہ کرو اور اس کے چہرے کو برا مت کہو ۔
(تاریخ بغداد، ج 4، ص 153 ، دار الغرب الاسلامی، بیروت،
اللآلي ، المصنوعة للسيوطي، كتاب المبتداء ، ج 1 ، ص 95، دار الكتب العلميه، بیروت،
شرح زرقاني على المواهب الفصل الرابع ما اختص به صلى الله تعالٰى عليه وسلم، ج 7، ص 306 ، دار الكتب العلمية، بيروت)
(15)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا:
((تُسَمُّونَ أَوْلَادَكُمْ مُحَمَّدًا ثُمَّ : مُحَمَّدًا ثُمَّ تَلْعَنُونَهُمْ ))
ترجمہ : تم اپنی اولاد کا نام محمد رکھتے ہو پھر ان پر لعنت کرتے ہو، یعنی محمد نام رکھو تو ان پر لعنت نہ کرو۔
(مسند ابی یعلى ، ثابت البناني عن انس رضی الله عنه ، ج 6، ص 116، دار المأمون للتراث دمشق،
المستدرك على الصحيحين للحاكم، وأما حديث سالم بن عبید النخعی، ج 4، ص 325، دار الكتب العلميه، بيروت،
شرح زرقاني على المواهب الفصل الرابع ما اختص به صلى اللّٰہ تعالٰی عليه وسلم، ج 7، ص 307 ، دار الكتب العلميه ، بيروت)
(16)
ابو محمد کنیت:
حدیث پاک میں ہے:
(( وَكَانَ آدَمُ يُكَنَّى بِأَبِي مُحَمَّد)) ترجمہ: (حضرت)آدم علیہ السلام کی کنیت ابو محمد رکھی گئی۔
(الشفا بتعريف حقوق المصطفٰى الفصل الاول مكانته صلى الله تعالى عليه وسلم، ج 1، ص 339 دار الفيحاء، عمان)
(17)
حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
((أَهْلُ الْجَنَّةِ لَيْسَتْ لَهُمْ كُنَّى إِلَّا آدَمُ فَإِنَّهُ يُكَنَّى بِأَبِي محمد توقیرا و تعظیما))
ترجمہ: آدم علیہ الصلٰوة والسلام کے علاوہ کسی جنتی کی کنیت نہیں کیونکہ آپ کی کنیت ابومحمد ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر کی وجہ سے۔
(دلائل النبوة للبيهقي ، باب ماجاء في تحدث رسول الله صلى الله عليه وسلم ، ج 5، ص 489، دار الكتب العلمية بيروت،
سیرت حلبيه باب تسميه صلى الله تعالٰى عليه سلم محمدأ ، ج 1 ، ص 122 ، دار الكتب العلمية، بيروت)
(18)
امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
((مِمَّا يَدُلُّ عَلَى فَضْلِهِ صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیۡهِ وَسَلَّمَ ، مَا وَرَدَ بِهِ الْخَبَرُ مِنْ أَنَّ آدَمَ عَلَيْهِ السلام يُكَنَّى فِي الْجَنَّةِ أَبَا مُحَمَّدٍ، فَلَوْلَا أَنَّهُ أَفْضَلُ النَّبِيِِّينَ لَمَا خُصَّ عِنْدَ الْقَصْدِ إِلَى أَنْ يُكَنَّى بِاسْمِ أَحَدِهِمِ اسْمُ نَبِيِِّنَا صَلّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَنَّى بِهِ دُونَ اسْمِ غَيْرِه) ترجمہ: میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے باقی انبیا سے افضل ہونے کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ جنت میں بھی حضرت آدم علیہ السلام کی کنیت ابومحمد رکھی گئی ۔ اگر آپ باقی انبیائے کرام سے افضل نہ ہوتے تو جب انبیائے کرام میں سے کسی کے نام کے ذریعے آدم علیہ السلام کی کنیت رکھنے کا قصد فرمایا جا رہا تھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام اقدس کو مخصوص کر کے اس کے ساتھ کنیت نہ رکھی جاتی۔
(شعب الایمان، فصل في براءة نبينا صلى الله عليه وسلم ، ج 3 ، ص 74، مكتبة الرشد للنشروالتوزيع رياض)
 طالبِ دعا:
گدائےِ غوث و خواجہ و رضا
عبد الوحید قادری
شاہ پور بلگام کرناٹک
نوٹ:-
ٹائپنگ(لکھنے)میں کوئی غلطی پائیں تو فورًا مطّلع فرمائیں
9916313403
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad