AD Banner

(بھول کر دوسری آیت پڑھنا شروع کردیاتو کیا سجدہ سہو کرنا ہوگا ؟)

 (بھول کر دوسری آیت پڑھنا شروع کردیاتو کیا سجدہ سہو کرنا ہوگا ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حالت نماز میں قرأت بھول ہوجائے یعنی بھول کر دوسری آیت پڑھنا شروع کردیں پھر اسی سورۃ کی آگے والی آیت پڑھ کر رکوع کریں تو سجدہ سہو کرنا ہوگا یا نہیں ؟بحوالہ جواب عنایت کریں 
المستفتی:۔عبد الوہاب بنگال

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

    صورت مسؤلہ میں سجدہ سہو کرنے کی حاجت نہیں جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی امجد علی‌ اعظمی‌ علیہ الرحمۃ فرماتےہیں کہ " اگر بقدر حاجت پڑھ چکاہے یعنی تین چھوٹی چھوٹی آیتیں یا ایسی ایک آیت جو تین کے مساوی ہو تو دوسری جگہ سے پڑھنا ضروری نہیں رکوع کرلے اور اگر دوسری جگہ پڑھا تب بھی حرج نہیں بشرطیکہ اس کا وصل مفسدنماز نہ ہواگر مفسد نمازثابت ہوا تونماز نہیں ہوگی۔(بہارشریعت ج1 حصہ3 ص608 مکتبہ مدینہ،)واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمّـد عبیـداللہ حنفی بریلوی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad