AD Banner

(عید میلاد النبیﷺ 06)

  (عید میلاد النبیﷺ 06)

 14 سو سالہ ائمہ اسلام کی نظر میں


حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ ( وفات 852ھ) کا نظریہ:

میلاد النبی ﷺ کی اصل صحیحین (یعنی بخاری و مسلم ) کی اس حدیث سے ثابت ہے کہ جس میں موسی علیہ السلام کو فرعون سے نجات حاصل ہونے کا تذکرہ ہے اور اس نعمت پر نبی کریم ﷺ نے خود بھی روزہ رکھا اور صحابہ کرام کو بھی حکم دیا۔ اس حدیث پاک سے ثابت ہوا کہ کسی معین دن میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی احسان و انعام کے عطا ہونے یا کسی مصیبت کے ٹل جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالانا چاہیے اور سال اس دن کی یاد تازہ کرنا بھی مناسب تر ہے۔ حضور ﷺ کی ولادت کی نعمت ، تمام نعمتوں سے بڑھ کر نعمت ہے۔(الحاوی للفتاوى ، ج 2 ص 229 ، سبل الهدی والرشاد، ج 1 ص 365)

شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ( وفات 1052ھ ) کا نظریہ:

مسلمان ہمیشہ سے محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کرتے چلے آئے ہیں ۔ صدقات و خیرات اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اپنے گھروں کو سجاتے ہیں اور شب ولادت رسول ﷺ کو عید مناتے ہیں۔ ان تمام افعال حسنہ کے سبب سال بھر امن و سلامتی رہتی ہے۔ جس کے دل میں بغض ہوتا ہے تو وہ اپنی دشمنی میں اور زیادہ سخت ہو جاتا ہے۔(ما ثبت بالسنة " اردو ترجمہ مومن کے ماہ و سال ، صفحہ 86-85 دار الاشاعت ، اردو بازار کراچی )

حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ (وفات 1317ھ) کا نظریہ:

 تھانوی کے پیر و مرشد ) فقیر کا مشرب (طریقہ) یہ ہے کہ محفل مولود (یعنی میلاد النبی) میں شریک ہوتا ہوں ، بلکہ برکات کا ذریعہ سمجھ کا ہر سال منعقد کرتا ہوں اور قیام میں لطف ولذت پاتا ہوں ۔ (فیصلہ ہفت مسئلہ بس (9)

ائمہ اسلام کے ان اقوال سے درج ذیل فوائد حاصل ہوئے :

1  غیر شرعی چیزوں سے اجتناب کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی ولادت کی یاد میں خوشی کا اظہار کرنا اچھا، پسندیدہ اور مستحب کام ہے اور ثواب کا باعث ہے

2 دنیا کے تمام مسلمان برسوں سے عید میلاد النبی ﷺ مناتے چلے آ رہے ہیں، بلکہ مکہ مکرمہ، مدینہ طیبہ، شام، یمن غرض شرق سے مغرب تک تمام عرب کے رہنے والے اس دن خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

 3 ولادت کی خوشی میں اپنے گھروں کو سجانا اور عید کی طرح اسے گزارنا مستحب عمل ہے۔ اور اس دن کو عید کے نام سے یاد کرنا بھی جائز ہے۔

4 میلاد النبی ﷺ منانا بخاری ومسلم کی حدیث سے ثابت ہے، جیسا کہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ: میلاد النبی ﷺ کی اصل صحیحین (یعنی بخاری ومسلم ) کی حدیث سے ثابت ہے۔


طالب دعا
عبد اللطیف قادری پورنیہ بہار
 8294938262 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad