(عید میلاد النبیﷺ 02)
14 سو سالہ ائمہ اسلام کی نظر میں
عید میلادالنبی ﷺ منانا مسلمانوں کا عمل!
ابن جوزی نے لکھا کہ ابولہب کافر جس کی مذمت قرآن کریم میں وارد ہے جبکہ اس کو ولادت رسول اکرم ﷺ کی خوشی منانے میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کرنے کا یہ بدلا ملا کہ وہ دوزخ میں بھی ایک رات کے لئے فرحت و مسرت سے ہمکنار ہو جاتا ہے تو ان مسلمانوں کے حال پر غور کیا جائے جو آپ کی ولادت باسعادت پر مسرتوں کا اظہار کرتے اور آپ ﷺ کی محبت میں بقدر طاقت خرچ کرتے ہیں۔ میری جان کی قسم! شب ولادت رسول ﷺ میں خوشی کا اظہار کرنے کے سبب اللہ تعالی اپنے عام فضل و کرم سے اظہار مسرت کرنے والوں کو جنت کے باغوں میں داخل کریگا۔ مسلمان ہمیشہ سے محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کرتے آئے ہیں۔ محفل میلاد کے ساتھ ہی دعوتیں دیتے کھانے وغیرہ پکواتے اور غریبوں کو طرح طرح کے تحفہ تحائف تقسیم کرتے ، خوشی کا اظہار کرتے اور دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔ نیز ولادت با سعادت پر قرآن خوانی کراتے اور اپنے مکانوں کو مزین کرتے ( سجاتے ) ہیں۔ ان تمام افعال حسنہ کی برکت سے ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی برکتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے۔ ( ماثبت بالسنة صفحہ 85)
محفل میلاد منعقد کرنے کے خصوصی فضائل
محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کرنے کے خصوصی تجربے یہ ہیں کہ میلاد کرنے والے سال بھر تک اللہ تعالیٰ کی حفظ وامان میں رہتے ہیں اور اسکی برکت سے بہت جلد ان کی حاجتیں اور مقاصد پورے ہوتے ہیں۔ (ماثبت بالسنة صفحہ 85)
میلادالنبی ﷺ مسلمانوں کی عید
اللہ تعالی ان پر رحمتیں نازل کرتا ہے جو میلاد النبی ﷺ کی شب کو عید مناتے ہیں اور جس کے دل میں عناد اور دشمنی کی بیماری ہے وہ اپنی دشمنی میں اور زیادہ سخت ہو جاتا ہے۔(ماثبت بالسنة صفحہ 86)
جھنڈے و پرچم لگانے کا ثبوت
حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے) تین پرچم اس طرح دیکھے کہ ان میں سے ایک مشرق میں دوسرا مغرب میں اور تیسرا خانہ کعبہ کی چھت پر نصب تھا ۔ (ماثبت بالسنة صفحہ 75)
تاریخ ولادت کے متعلق
12 ربیع الاول تاریخ ولادت رسول ﷺ مشہور ہے اور اہل مکہ کا عمل یہی ہے کہ وہ اس تاریخ کو مقام ولادت رسول ﷺ کی اب تک زیارت کرتے ہیں۔ (ماثبت بالسنة صفحہ 81)
علامہ طیبی رحمہ اللہ کا بیان ہے ” تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رسول اللہ ﷺ 12 ربیع الاول کو اس دنیا میں رونق افروز ہوئے۔ میں (شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ) کہتا ہوں کہ طیبی کے امر اتفاق پر ہمیں بھی مندرجہ بالا بیانات کی موجودگی میں کلام نہیں ۔(ماثبت بالسنة صفحہ 82)
نوٹ:۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب سے لئے گئے اقتباسات ختم ہوئے۔
طالب دعا
عبد اللطیف قادری پورنیہ بہار
8294938262
عبد اللطیف قادری پورنیہ بہار
8294938262
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔