(عید میلاد النبیﷺ 03)
14 سو سالہ ائمہ اسلام کی نظر میں
فوائد
شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے ان اقتباسات کی روشنی میں درج ذیل فوائد حاصل ہوئے :۔
12 ربیع الاول ولادت مصطفی ﷺ کی تاریخ پر مسلمانوں کا اتفاق ہے۔
میلادالنبی ﷺ مسلمانوں کی عید ہے۔
عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی کرنا مسلمانوں کا ہمیشہ سے معمول رہا ہے۔خاص کر اہل مکہ کا عمل رہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو مقام ولادت رسول کی زیارت کرتے رہے۔محفل میلاد النبی ﷺ کی برکت سے سال بھر امن و امان رہتا ہے اور مصیبتیں و تکالیف دور ہوتی ہیں ۔عید میلادالنبی ﷺ میں اپنے گھروں کو سجانا اور قرآن خوانی وغیرہ جیسے نیک اعمال کرنا خوشی کی علامات ہیں ۔
ان تمام افعال حسنہ کے سبب اللہ تعالی کی برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔ الحمد لله!
غور فرمائیے! شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ان تمام اعمال کو افعال حسنه یعنی نیک و مستحب اعمال فرما رہے ہیں اور مسلمانوں کا برسوں سے معمول قرار دے رہے ہیں۔ نیز یہ بھی کہ ان نیک اعمال کے سبب اللہ تعالیٰ کی رحمتوں برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔ حضرت شاه امداد الله مهاجر مکی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (جو کہ اشرف علی تھانوی کے پیر صاحب ہیں ) ان کا عید میلادالنبی ﷺ کے بارے میں نظریہ اور عمل ملاحظہ فرمائیں :اور مشرب (طریقہ ) فقیر کا یہ ہے کہ محفل مولد (میلادالنبی میں شریک ہوتا ہوں، بلکہ ذریعہ برکات سمجھ کر ہر سال منعقد کرتا ہوں ۔ اور (ولادت مصطفی ﷺ کے وقت) قیام میں لطف و لذت پاتا ہوں ۔ (فیصلہ ہفت مسئلہ، باب: مولود شریف)
سبحان الله!
غور فرمائیے کہ شاہ امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ صاف طور پر فرما رہے ہیں کہ ہر سال میلاد النبی ﷺ منعقد کرتا ہوں اور ولادت مصطفیٰ کے وقت قیام میں لطف ولذت پاتا ہوں۔ الحمد للہ! اہلسنت و جماعت کی آج بھی یہی پہچان ہے۔
طالب دعا
عبد اللطیف قادری پورنیہ بہار
8294938262
عبد اللطیف قادری پورنیہ بہار
8294938262
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔