(حضرت علی کی ولادت کی تاریخ کیا ہے؟)
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُمسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش کس مہینہ اور کس تاریخ میں ہوئی۔بہت مہربانی ہوگی
المستفتی:۔ محمد ساجد رضا بریلی شریف
وَعَلَيْكُم السلَام وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
آپ کی ولادت باسعادت ۱۳ رجب المرجب بروز جمعہ اعلان نبوت سے دس سال قبل ہوئی۔ فقیہ اعظم ہند علامہ شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت اعلان نبوت سے دس سال پہلے پیداہو۔(نزھۃالقاری شرح بخاری حصہ اول صفحہ ٤٤٨ مکتبہ فرید بک سٹال اردو بازار لاہور)
اور ایسا ہی اسلامی حیرت انگیز میں ہے کہ آپ کی ولادت مکہ معظمہ میں بعد از تیس سال عام الفیل یوم جمعہ۱۳/ رجب کو ہو۔(اسلامی حیرت انگیز صفحہ۱٨۱مکتبہ الھدی پبلیکشنز )واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ
محمد راحت رضا نیپالی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔