AD Banner

(کیا جس گھر میں کوئی نہ ہو اس میں شیطان رہتاہے؟)

 (کیا جس گھر میں کوئی نہ ہو اس میں شیطان رہتاہے؟)

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس گھر میں کوئی نہیں رہتا ہے آج کل دیہات کے لوگ کہتے ہیں اس میں شیاطین رہنے لگتے ہیں ان کا کہنا درست ہے کیا جواب سے نوازیں ۔
المستفتی:۔ محمد تصدق حسین نیپالی مہتنیا نیپال

 وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  مذکورہ باتیں درست نہیں ہے عوام کا یہ کہنا کہ جس گھر میں کوئی نہیں رہتا اس گھر میں شیاطین رہتے ہیں ایسا عقیدہ رکھنا سراسر غلط ہے محض ایک جہالت ہے فقیر کے نظر سے ایسی کوئی روایت نہ گزری جس میں یہ ہو کہ جس گھر میں کوئی نہیں رہتا اس گھر میں شیطان رہتا ہے بلکہ آقائے مدینہ حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کھالی گھر میں جاؤ جس میں کوئی نہ اس وقت بھی سلام کرلیا کرو ۔

   حضور صدر الشریعہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ شفا وشرح شفا کے حوالے سے اسلامی اخلاق وآداب میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر ایسے مکان میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہو السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین فرشتے اس سلام کا جواب دینگے یا اس طرح کہے السلام علیک ایھا النبی کیوں کہ حضور اقدس صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی روح مبارک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہے۔(اسلامی اخلاق وآداب صفحہ ۱۰۶ مطبوعہ فرید بک سٹال اردو بازار لاہور)

  مذکورہ حوالہ سے صاف ظاہر ہوگیا کہ جس مسلمان کے گھر میں کوئی نہ ہو اس گھر میں میرے مصطفے صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی روح مبارک ہوا کرتی ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم
 کتبہ
محمد راحت رضا نیپالی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad