(حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ جو دنبہ ذبح ہوا اس کا گوشت کیا ہوا؟)
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُمسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی جگہ پے قربانی جس دنبہ کی کی تھی اس کے گوشت کو کھایا گیا یا تقسیم کیا گیا یا پھر رکھا گیا تھا ؟
المستفتی:۔محمد سہیل رضا قادری لکھیم پوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰه وبركاته
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجوابـــ بعون الملک الوہاب
حضرت ابراھیم علیہ السلام نے جس جنتی مینڈھےکی قربانی کی تھی اس کو پرندوں اور درندوں نے کھا لیا تھا فتاوی بریلی شریف میں ہےکہ سیدنا ابراھیم علیہ السلام نے جس جنتی میڈھے کی قربانی کی تھی اس میڈھے کا گوشت کس نے کھایا کوئی روایت نظر سے نہ گزری البتہ یہ دیکھا کہ مابقی درندوں اور پرندوں نے کھایا تھا۔
تفسیر صاوی جلد ٣ صفحہ ٣٢٢ پر ہے: ومابقی من الکبس اکلتہ السباع والطیور لأن النار لاتٶثر فیم ھو من الجنة"اور بعدذبح میڈھا سے جو بچا اسکو درندوں اور پرندوں نے کھالیا اس لیے کی آگ اس میں اثر نہیں کرتی جو جنت سے ہو ۔(فتاوی بریلی شریف صفحہ ٣٠۱مکتبہ زاویہ پبلشرز مرکزالاویس سستا ہوٹل دربار مارکیٹ لاہور / ضیا شریعت جلداول صفحہ۱۱۵)واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ
محمد راحت رضا نیپالی
آپ سے گزارش ہے کہ صحیح تبصرے کریں، اور غلط الفاظ استعمال نہ کریں۔