AD Banner

( سب اللہ کی مشیت سے ہورہا ہے یہ کہنا کیسا ہے؟ )

 ( سب اللہ کی مشیت سے ہورہا ہے یہ کہنا کیسا ہے؟ )

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میںکہ سب اللہ کی مشیت سے ہورہا ہے یہ کہنا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا     المستفتی:۔ محمد مبشر نوری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

جی ہاں جوکچھ ہوتاہے سب اللہ کی مشیت سے (سوائے برےکاموں کے)جیسا کہ قرآن میں ہے رب تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے(وَمَاتَشَآٶُنَ اِلَّااَنْ یَّشَآءَاللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ )اورتم کیا چاہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب۔ (پارہ 30 سورہ تکویرآیت۲۹)

تشریح :۔انسان اپنے اختیاری کا م میں مختار ہے مگر یہ اختیار مستقل نہیں بلکہ اللہ تعالی کی مشیت کے تابع ہےدنیا میں ہر کام اللہ تعالی کی مشیت اور اس کے ارادے سے ہوتا ہے مگر اس کی پسندیدگی سے نہیںاللہ تعالی بندے کے ہرکام کا ارادہ فرماتا ہے مگر اسے برے کام کی رغبت یا مشورہ نہیں دیتا بلکہ اس کومنع کرتا ہے برے کام کی رغبت و مشورہ ابلیس لعین دیتا ہے ۔

(صراط الجنان فی تفسیرالقرآن)  واللہ تعالی اعلم 

کتبہ 

عبید اللہ رضوی بریلوی 







فتاوی مسائل شرعیہ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad