AD Banner

{ads}

(شاہ است حسین بادشاہ است حسین یہ کس کا شعر ہے؟)

 (202)

(شاہ است حسین بادشاہ است حسین یہ کس کا شعر ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔ کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام کہ  

  شاہ است حسین بادشاہ است حسین      دین است حسین دین پناہ است حسین

سرداد نہ داد دست در دست یزید حقا کہ بنائے لاالہ  ہست حسین 

یہ اشعار کس کا ہے؟ اور اس کا ترجمہ کیا ہے؟کیا اس کا پڑھنا درست ہے؟ جواب عنایت فرمائیں               المستفتی:۔صدام حسین مقام وزیر گنج گونڈہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب

مذکورہ بالااشعار کے بارے میں کوئی خاص تحقیق تو نہیں البتہ اسے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری سنجیری رضی اللہ تعالٰی عنہ کا رباعی بتایا جاتا ہے لیکن اسی طرح کا سوال فقیہ اعظم ہند حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ سے کیا گیا کہ کیا یہ مذکورہ رباعی (اشعار) حضور غریب نواز کا ہے؟توآپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے جواب میں فرمایا: کہ باوجود تتبع تام استقراء حتی الامکان کے تاہنوز حضرت سلطان الہند خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا ان کے سلسلے کے بزرگوں یا ہندوستان کے معتمد مصنفین کے تصنیفات میں کہیں اس رباعی کا تذکرہ نہیں،قصاص قسم کے واعظین بڑے طمطراق سے اسے حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی طرف منسوب کرتے ہیں میں نے ان قصاصین سے پوچھا کہ اس کی کیا سند ہے تو اب تک کوئی بھی اس کی سند نہیں پیش کرسکا کسی نے بازاری رسالوں کا نام لیا کسی نے اور واعظ کا حوالہ دیا حد یہ ہے کہ غریب نوازقدس سرہ کی طرف ایک دیوان منسوب ہے اس میں بھی یہ رباعی نہیں ہے غرض کہ اب تک یہ ثابت نہیں کہ حضرت سلطان الہند رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رباعی ہے۔ (فتاویٰ شارح بخاری جلد ۲ صفحہ ۲۰۵) 

ترجمہ ملاحظہ ہو

(شاہ است حسین بادشاہ است حسین)شاہ بھی حسین ہیں بادشاہ بھی حسین ہیں 

(دین است حسین دین پناہ است حسین) دین بھی حسین ہیں دین کو پناہ دینے والے بھی حسین ہیں 

(سرداد نہ داد دست در دست یزید) سر دے دیا مگر نہیں دیا اپنا ہاتھ یزید کے ہاتھ میں 

(حقا کہ بنائے لا الہ ہست حسین) حقیقت تو یہ ہے کہ لاالہ کی بنیاد ہیں حسین 

اور رہی بات پڑھنے کی تو اس کا پڑھنا بالکل درست ہے۔واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

غلام محمد صدیقی فیضی



فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner