AD Banner

{ads}

(کافر کانابالغ بچہ کس طرح مسلمان ماناجائے گا؟)

 (225)

(کافر کانابالغ بچہ کس طرح مسلمان ماناجائے گا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ ماں باپ دونوں مرتد ہیں اور بچہ بالغ ہو گیا تو یہ کس صورت میں مسلمان مانا جائے گا اور کس صورت میں مرتد؟ مدلل و مبرہن جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی ۔   المستفتی:۔سراج احمد گونڈوی

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوہاب  

اگر بچہ نماز روزہ وغیرہ کا انکار نہیں کرتا اور احکام شرعیہ کو حق مانتا ہے۔اور اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے اور عقیدہ بھی رکھتا ہے۔کسی ضروریات دین کا انکار نہیں کرتا تو وہ مسلمان ہے۔جیسا کہ شمس العلماء استاذ الاساتذہ علامہ مفتی شمس الدین جعفری رضوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتےہیں کہ مسلمان ہونےکے لئے اتناکافی ہے کہ صرف دین اسلام ہی کو سچامذہب مانے اور کسی ضروریات دینی کامنکر نہ ہواورضروریات دین سے کسی ضرورت دینی کے خلاف عقیدہ نہ رکھتاہو اگرچہ تمام ضروریات دین کا اس کو علم نہ ہو۔لہذا بالکل لٹھ گنوار جاہل جو اسلام اور پیغمبر اسلام کو حق مانے اور اسلامی عقیدوں کے خلاف کوئی عقیدہ نہ رکھے چاہے کلمہ بھی صحیح نہ پڑھ سکتاہو وہ مسلمان ہے مؤمن ہے۔ البتہ نماز روزہ حج وغیرہ اعمال کے ترک سے گنہگارہوگا۔لیکن مؤمن رہے گا۔اس لئے کہ اعمال ایمان میں داخل نہیں۔(قانون شریعت حصہ اول )

حضورصدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمۃوالرضوان تحریرفرماتے ہیںکہ البتہ ان کے مسلمان ہونے کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ ضروریات دین کے منکرنہ ہوں اور یہ اعتقاد رکھتے ہوں کہ اسلام میں جوکچھ ہے حق ہے ان سب پر اجمالا ایمان لائے ہوں۔ 

(بہارشریعت جلداول حصہ اول)

اوراگر نماز روزہ حج وغیرہ ضروریات دین میں سے کسی ایک بات کا انکار کرتاہے۔ اللہ عزوجل کی وحدانیت انبیائے کرام کی نبوت جنت ودوزخ حشرونشر وغیرہ کا انکار کرتا ہے۔یا فرقہائے باطلہ کوحق جانتاہے تووہ مرتد ہے۔  والله اعلم بالصواب 

کتبہ

  العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 



فتاوی مسائل شرعیہ


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner