AD Banner

{ads}

{جنم دن منانا کیسا ہے؟}

 {259)

(جنم دن منانا کیسا ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ میں کہ کیا برتھ ڈے(جنم دن) منانا درست ہے اور اس موقع پر جو کیک کاٹا جاتا ہے اسکا کھانا کیسا ہے۔        المستفتی: ۔ابو صالح 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجـــواب بعون الملک الوہاب

 جنم دن منانا جائز ہے یونہی کیک یا مٹھائی پر نیاز دلاکر یا یونہی تقسیم کی جائے جائز ہےمگر کیک کاٹنے کو جو طریقہ مسلمانوں میں نصاریٰ کی تقلید میں رائج ہوچکا ہے کہ محرم غیر محرم بلا امتیاز اس موقع میں شریک ہوتے ہیں کیک میں نام لکھا جاتا ہے پھر خاص اس نام پر چھری چلائی جاتی ہےچاروں طرف سے تالیوں کے شور و شرابا ہوتے ہیں مخصوص طرز کے ساتھ نغمہ محرم و غیر محرم سب مل کر دھڑلے سے گاتے ہیں یہ طریقہ البتہ ناجائز و گناہ اور تقلید یہود و نصاری ہے جس سے احتراز لازم ہے۔حدیث شریف میں ہے ’’من تشبہ بقوم بھو منھم‘‘جو کسی قوم کی مشابہت کرے وہ انہیں میں سے ہے۔ 

خلاصہ یہ کہ کیک کاٹ کر مسلمانوں کو کھلانا اپنی حد ذات میں جائز اور بنیت حسن محمود و بنیت ایصال ثواب علی حسب المدارج مستحب و متبرک ہے. اور طریقۂ معہودہ کے ساتھ ہو تو ممنوع و ناجائز ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

 کریم اللہ رضوی


فتاوی مسائل شرعیہ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner