AD Banner

{ads}

(طہارت کی تعریف اور اقسام)

 (طہارت کی تعریف اور اقسام)

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  طہارت کا معنی کیا ہے اور ا س کی کتنی قسمیں ہیں؟بینوا تو جرواالمستفتی:۔راج محمد قادری 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجـــواب بعون الملک الوہاب

طہا رت کا لغوی معنی ہے صفا ئی ،پا کی ،اصطلاح شرع میں گند گی اور نا پا کی دور کر نے کو طہارت کہتے ہیں ۔طہا رت کی دو قسمیں ہیں (۱) طہا رتِ صغریٰ (۲) طہا رت ِکُبریٰ ۔

طہا رت صغری :۔ سے مراد وضو ہے ۔

طہا رت کبریٰ :۔ سے مراد غسل ہے ۔

طہا رت اسلام میں عبا دت کا پہلا درس ہے ۔طہا رت کے بغیر اسلام میںبہت سی  عبادتیں قابل قبول نہیں ہوتیں ،اس لئے نبی کریم ﷺ نے ار شاد فر مایا کہ اسلام میں طہا رت نصف ایمان ہے اور فر ما یا جنت کی کنجی نماز ہے ،اور نماز کی کنجی طہا رت ہے ،طہا رت کے متعلق قرآن مجید میں کئی آیات کریمہ ہیں ،چند آیتیں مندر جہ ذیل ہیں۔

(۱) ’’قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَکّٰی٭وَ ذَکَرَاسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی ‘‘بے شک مراد کو پہونچا جو ستھرا ہوا اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی ۔(کنز الایمان،پا رہ ۳۰ ؍سو رۃالاعلیٰ آیت ۱۴؍۱۵)

(۲)’’قُلْ لَّا یَسْتَوِ ی الْخَبِیْثُ  وَالطَّیِّبُ‘‘تم فر ما دوکہ گندہ اور ستھرا برا بر نہیں ۔

(کنز الایمان،پ۷ سو رہ ما ئدہ آیت ۱۰۰)

(۳)یٰٓاَ یُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُو ا اِذَا قمْتُمْ اِلَی الصَّلاۃ ِ فَا غْسِلُوْ االخ‘‘اے ایمان والو! جب نماز کو کھڑے ہو نا چا ہو تو اپنا منہ دھوؤ اور کہنیوں تک ہا تھ اور سروں کا مسح کرو اور گٹوں تک پاؤںدھوؤ اور اگر تمہیں نہا نے کی حاجت ہو تو خوب ستھرے ہو لو ۔(پا رہ ۶ سورہ ما ئدہ آیت ۶) 

(۴)’’اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِرِیْنَ‘‘ بے شک اللہ پسند کر تا ہے بہت تو بہ کر نے وا لوں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو ۔(سورہ بقرہ آیت نمبر ۲۲۲)واللہ تعا لی اعلم بالصواب 

کتبہ

حقیر محمد علی قادری واحدی




فتاوی مسائل شرعیہ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner