AD Banner

{ads}

جمعہ کودوران نماز عصر کا وقت شروع ہوگیا نماز کا کیا حکم ہے؟

 ( جمعہ کودوران نماز عصر کا وقت شروع ہوگیا نماز کا کیا حکم ہے؟)

مسئلہ :جمعہ کی نماز آخر وقت میں پڑھی گئی دوران نماز عصر کا وقت شروع ہوگیا نماز کا کیا حکم ہے؟ 


بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

   صورت مسئولہ میں نماز فاسد ہوگئی۔ ظہر کی قضا پڑھیں ، چنانچہ فتاویٰ ہندیہ میں ہےومنھا وقت الظھر: حتی لو خرج وقت الظھر فی خلال الصلاۃ تفسد الجمعة  وإن خرج بعد ما قعد قدر التشھد فکذا عند أبی حنیفة  رحمه  الله تعالیٰ کذافی المحیط(الفتاویٰ الھندیہ جلد اول صفحہ۱۶۱)

اور بہار شریعت میں ہے ، یعنی وقت ظہر میں نماز پوری ہو جائے تو اگر اثنائے نماز میں اگرچہ تشہد کے بعد عصر کا وقت آگیا جمعہ باطل ہوگیا ظہر کی قضا پڑھیں ، (جلد اول حصہ چہارم صفحہ ۷۷۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۱۸جمادی الاول ۱۴۴۳ ہجری

منجانب ذہنی ازمائش گروپ


مزید معلومات کے لئے یہاں کلک  کریں



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner