AD Banner

{ads}

حضور ﷺ نے خطبہ بند کرکےحسنین کواٹھالیاکیایہ درست ہے؟

 (حضور ﷺ نے خطبہ بند کرکےحسنین کواٹھالیاکیایہ درست ہے؟)


 مسئلہ :۔ کیا یہ واقعہ درست ہے؟ کہ حضور ﷺمسجد نبوی میں خطبہ دے رہیں ہیں اور حسینین کریمین رضی اللہ تعالٰی عنہما اپنے گھر سے مسجد نبوی میں آئے اور گر پڑے تو حضور ﷺ نے خطبہ بند کرکے انھیں اٹھا لیا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
بالکل یہ واقعہ درست اور، صحیح ہے اور یہ واقعہ ترمذی اور ابو داؤد اور نسائی نے بھی روایت کیا ہے جیساکہ حدیث شریف میں ہے(و عن بریدۃ قال کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یخطبنا اذ جآء الحسن والحسین علیھما قمیصان احمران یمشیان و یعثران فنزل رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم من المنبر فحملھما و وضعھما بین یدیہ ثم قال صدق اللہ انما اموالکم و اولادکم فتنۃ نظرت الی ھذین الصبیین یمشیان و یعثران فلم اصبر حتی قطعت حدیثی و رفعتھما " رواہ الترمذی وابو داؤد النسائی،)یعنی روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہمکو خطبہ دے رہے تھے اچانک حسن و حسین آئے جن پر دو سرخ قمیصیں تھیں وہ چلتے تھے اور گرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم منبر سے اتر آئے ان دونوں کو اٹھالیا پھر فرمایا سچ فرمایا اللہ تعالیٰ نے کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں میں نے ان دونوں بچوں کو دیکھا کہ چلتے گرتے ہیں تو میں صبر نہ کرسکا حتی کہ میں نے اپنی بات بند کردی اور ان دونوں کو اٹھالیا۔ ( مشکوٰۃ شریف  جلد دوم صفحہ ۵۷۸ / باب مناقب اھل بیت)واللہ اعلم بالصواب

۵ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner