AD Banner

{ads}

حضرتِ اسمعیل علیہ السلام کی جگہ پہ جو دنبہ جنت سے آیا تھا اس کا گوشت، کیا ہوا تھا؟

 مسئلہ :- حضرتِ  اسمعیل علیہ السلام کی جگہ پہ جو دنبہ جنت سے آیا تھا اس کا گوشت، کیا ہوا تھا؟  

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

گوشت کے متعلق اختلاف ہے بعض روایتوں میں ہے کہ آگ آکر جلا گئی تھی، اور بعض روایتوں میں ہے درندوں پرندوں نے کھایا تھا ، 

حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں :جو مینڈھا حضرت سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے فدیہ میں حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے ذبح فرمایا اس کا گوشت   صاحب روح البیان کی تفسیر سے یہ مفہوم ہوتا ہے سر کے علاوہ باقی اجزاء کو آگ آکر جلا گئی جیساکہ امم سابقہ کیلے مقبول قربانیون کےبارےمیں عادت الہیہ  تھی لیکن صاوی اور جمل میں ہے کہ مابقی اجزاء کو درندوں پرندوں نے کھایا یا اس لیے کہ جنتی چیزوں میں آگ مئوثر نہیں ہوتی  صاوی کی عبارت یہ ہے

  مابقی من الکبس اکلتہ السباع والطیور لان النار لاتئوثر فیما ھوا من الجنتہ اور جمل کی عبارت یہ ہے ومن المعلوم التصوران کل ما ھومن الجنتہ لاتئوثر فیہ النار فلم یطبح لحم الکبس بل اکلتہ السباع والطیور تامل اھ(فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٤٦۵)واللہ تعالیٰ اعلم

۱۸ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner