AD Banner

اجرت لیکرمندر میں کام کرنا کیساہے؟

 (اجرت لیکرمندر میں کام کرنا کیساہے؟)

مسئلہ :- اجرت لیکرمندر میں کام کرنا کیساہے؟

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

 مسلمان کا مندر میں اجرت پر کام کرنا جائز ہے بشرطیکہ بت کو اپنے ہاتھ سے نہ بنائے۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:ولو استأجر الذمي مسلمًا لیبني لہ بیعۃ أو کنیسۃً جاز، ویطیب لہ الأجر کذا في المحیط۔ (الفتاویٰ الہندیۃ / کتاب الإجارۃ 4؍450)۔

اور بت اس لیے بنانا جائز نہیں کہ تصویر بنانے والوں پر اللہ کے رسول ﷺ نے لعنت فرمائی ہے اور قیامت میں سب سے سخت عذاب تصویر بنانے والوں کو  ہی دیا جائے گا بخاری شریف میں ہے:"إن أشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة المصورون" (رقم الحدیث _5950)

اور مسلم شریف میں ہے ((إن من أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يشبهون بخلق الله)(رقم الحدیث_5647)واللہ تعالی اعلم 

12 ذی القعدہ 1443ھجری

ذہنی آزمائش

کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad